کولگام//ضلع اِنتظامیہ کولگام نے دیوسر، کولگام اور ڈی ایچ پورہ بلاکوںمیں عوامی رابطہ پروگراموں کا اِنعقاد کیا تاکہ ضلع کے عوام الناس کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے ہفتہ وار بلاک دیوس کی صدارت کی جس میں اُنہوں نے عوام اور مفاد عامہ سے متعلق مختلف اَمور کا جائزہ لیا۔پروگرام میں اشتھل، گنڈ کلیم، رہامن ،کاکراں، لاڈگو، چمبا گنڈ سمیت مختلف علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی اور ترقیاتی اور فلاحی مطالبات پیش کئے جن میں گنڈ کلیم میں فٹ پاتھ کی تعمیر، چمبا گنڈ میں کھیل کے میدان کی ترقی، ہائی سکول چمباگنڈ میں کل وقتی ریاضی ٹیچرکی تعیناتی ، سیلاب سے بچاؤ بنڈوں کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔عوام اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پی آر آئی ممبران نے بھی اَپنے اَپنے علاقوں کے ترقیاتی مسائل کو پیش کیا۔متعلقہ ضلعی افسروں نے لوگوں کے سوالات اور شکایات کا جواب دیا۔ اُنہوں نے اُنہیں مختلف فلاحی سکیموں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کیمپ کے دوران اُٹھائے گئے عوامی مسائل کو بغور سننے کے بعد فوری نوعیت کی کچھ شکایات کا موقعہ پر ہی اَزالہ کیا۔ اِس موقعہ پر شکایتی ازالے کیمپ میںاے سی آر امتیاز العزیز، جے ڈی پی زاہد سجاد، اے سی ڈی محمد عمران اور دیگر ضلعی افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔ دیوسر اور ڈی ایچ پورہ میں بلاک دیوس کی صدارت بالترتیب اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر اور ایس ڈی ایم نورآباد بشیر الحسن نے کی۔










