ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے باغبانی ، کمانڈائیریا اور سیری کلچر محکموں کے کام کاج اور پیش رفت کا جائزہ لیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام داکٹر بلال محی الدین بٹ نے منی سیکرٹریٹ میں باغبانی ، کمانڈیا ائیریا اور سیری کلچر محکموں کے اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں کام کاج ، ضلع میں مختلف سکیموں اور منصوبوں کی حصولیابیوں اور عمل آوری کی صورتحال کا جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ متعلقہ اَفسران نے چیئر کو باغبانی کی مختلف سکیموں اور اہرہ بل اور بنیمولہ کے کمانڈائیر یا پروجیکٹوں کے تحت ضلع میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔سی ایچ او نے بتایا کہ ماڈرنائزیشن پروگرام کے تحت کاشت کاروں میں 140 پاور ٹیلروں ، 834 موٹر پاور سپرے ، 104 برش کٹر، 129 واٹر لفٹنگ ڈیوائسز اور ایک ٹریکٹر تقسیم کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ائیر یا ایکسپینشن پروگرام کے تحت 2022-23ء کے دوران 23.67لاکھ کی بجٹ لاگت سے 14ہیکٹرپر ایپل اور اخروٹ کے درمیانے کثافت کے پودے لگائے گئے ہیں۔اِسی طرح پلانٹیشن اِنفراسٹرکچر اینڈ ڈیولپمنٹ کے تحت58 ہائوسز کے قیام کے بعد فصل کے بہتر اِنتظام کے لئے ایک ہائی ٹیک اخروٹ نرسری کا قیام عمل میں ہے۔کمانڈ ئیریا ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت گذشتہ مالی برس کے دوران بینمولہ اور اہرہ بل پروجیکٹوں میںزائد اَز 52لاکھ لاگت کے کاموں پر عمل درآمد ہوا اور متعلقہ اَفراد کو مطلع کیا گیا ۔محکمہ سیری کلچر نے ضلع میں اِس شعبے سے وابستہ 600 کنبوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے محکمہ کے اقدامات اور سرگرمیوں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے رواں برس کے دوران شروع کئے جانے والے منصوبوں اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور کاشت کاری کی پیدوار اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے مزید جدید اقدامات کرنے کی ہدایت دی تاکہ پھل کاشت کاروں کے فائدے کے لئے پیداواری صلاحیت میں اِضافہ کیا جاسکے۔اُنہوں نے فصل کے بعد کے اِنتظام کی حکمت عملی کا جائزہ لیتے ہوئے باغبنی اور ریشمی مصنوعات کے لئے بہتر اور زیادہ مؤثر مارکیٹنگ کے مقامات فراہم کرے کے لئے مزید کوششیں کرنے کے لئے بھی کہا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے باغبانی شعبے کی معاشی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے باغبانی اور کمانڈ ائیریا کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ عوامی مفادات کے وسیع تر فوائد کے لئے اَپنی بھرپور کوششیں کریں۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر، چیف ہارٹی کلچر آفیسر ، ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن آفیسر ، سیری کلچر ، کمانڈائیر یا کے متعلقہ اَفسران اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔