ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ایم سی کولگام کے ڈرافٹ ماسٹر پلان کی پیش رفت کا جائزہ لیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے منی سیکرٹریٹ میں میونسپل کونسل کولگام کے ڈرافٹ ماسٹر پلان کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی۔دورانِ میٹنگ ڈویژنل ٹائون پلانر نے چیئر کو کو میونسپل کونسل کولگام کے لئے ڈرافٹ ماسٹر پلان پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور چیئر کوان علاقوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو ترقیاتی اَتھارٹی کے دائرہ کار میں شامل کئے جائیں گے۔ضلع ترقیاتی کمشن رنے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ فیلڈ سروے اور تمام شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کے ساتھ ماسٹر پلان تیار کریں اور بڑے پیمانے پر عوامی مشاورت کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ایک مقررہ مدت کے اَندر ڈرافٹ کو مکمل کریں تاکہ اسے اعلیٰ حکام کو منظوری کے لئے پلان پیش کرنے سے قبل عوام کے اعتراضات و تاثرات کے لئے پبلک ڈومین میں رکھا جاسکے۔میٹنگ میں اے سی آر میرامتیاز العزیز ، تحصیل دار کولگام ، ای اوز کے علاوہ ٹائون پلاننگ آرگنائزیشن کشمیر کے اَفسران اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔