کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ اِمام الدین نے متعلقہ اَفسران ہمراہ کلاروس کا دورہ کیا اور اُنہوں نے اُن کنبوں کو 10,000 روپے فراہم کئے جن کے رہائشی مکان کو کل رات آگ لگنے سے نقصان پہنچا تھا۔اُنہوں نے متاثرہ خاندان کو کچن کے برتن اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیا۔ یہ اِمداد ڈسٹرکٹ ریڈ کراس فنڈ کے تحت دی گئی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ تحصیل دار کو اِملاک کے نقصان کا اندازہ لگانے اور ایس ڈی آر ایف کے اَصولوں کے تحت راحت کے لئے معاملے کی سفارش کرنے کی ہدایت دی۔










