ضلع ترقیاتی کمشنر نے پٹواریوں اور گردواروں کو 85ٹیبلٹس حوالے کئے

اِس ڈیجیٹل دور میں ڈسٹرکٹ اِی۔ گورننس سوسائٹی کو لوگوں کے ساتھ ایک مضبوط ربط قرار دیا

سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد نے ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں اِی۔ گورننس اقدام کے تحت ضلع کے پٹواریوں اور گردواروں کو 85 ٹیبلٹس حوالے کیں۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیّد شبیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو رئیس احمد بٹ اور دیگر اَفسران موجود تھے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ یہ قدم ضلعی اِنتظامیہ نے آن لائن خدمات کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے اُٹھایا ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ ٹیبلٹس کی دستیابی سے پٹواری اور گردوارے محکمہ ریونیو اور عوام الناس کے لئے بہترین اطمینان کے لئے اَپنی جائز ذمہ داریاں اَدا کرسکیں گے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ریونیو اَفسران سے کہا کہ وہ معمول کے کاموں کو مؤثر اَنداز میں اَنجام دیں اور لوگوں کو بغیر کسی پریشانی کے خدمات کی فوری فراہمی کو یقینی بنائیں۔