ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی نے ترقیاتی اِنڈکس پر پنچایتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی نے ترقیاتی اِنڈکس پر پنچایتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

رِیاسی//ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی وشیش مہاجن نے آج یہاں ایک میٹنگ میں پنچایت ترقیاتی انڈکس کے پیرامیٹروں پر پنچایتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ پنچایت ڈیولپمنٹ اِنڈکس کے ڈیٹا جمع کرنے کے فارم کے مطابق ڈیٹا کی توثیق کی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔میٹنگ میں پی ڈی آئی کے اِشاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جو مختلف ترقیاتی پیرامیٹروں کی بنیاد پر پنچایتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔اُنہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ فیلڈ سٹاف کے ذریعے جمع کئے گئے ڈیٹا کی متعلقہ افسران کی توثیق کی گئی ہے۔ اُنہوں نے رُکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ضلع کے پی ڈی آئی پورٹل پر تمام اِشاریوں کو بروقت اَپ ڈیٹ کرنے کو یقینی بنانے کے لئے محکموں کے مابین قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ڈی سی ایف فارمیٹ کی زیر اِلتوأ تفصیلات کو ایک دِن کے اندر مکمل کریں تاکہ فوری اور درست ڈیٹا کی توثیق کو آسان بنایا جاسکے۔اِس موقعہ پراے ڈی سی سُکھ دیو سنگھ سمیال، ا یڈیشنل ایس پی ریاسی اِفتخار احمد، پی او پوشن محمد انور بانڈے، اے سی آر انشومالی شرما، جوائنٹ ڈائریکٹر چیف پلاننگ آفیسر نریندر کمار، اے سی ڈِی پردیپ کمار، تحصیل دار اور بی ڈِی او بھی موجود تھے۔