ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے پرنوٹ علاقے میں زمین کی بحالی کے کام کا معائینہ کیا

رام بن / /ضلع ترقیاتی کمشنررام بن بصیر الحق چودھری نے آج پرنوٹ کے علاقے میں تباہ شدہ رام بن گول روڈ اور دیگر متاثرہ عوامی سہولیات اور بجلی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے پر جاری بحالی کے کام کا معائینہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ورونجیت سنگھ چاڈک، او سی 52 آر سی سی ایس کے گوتم اور عوامی نمائندوں سمیت دیگر افسران اور مقامی لوگوں کے ہمراہ 400 کے وی کشن پور۔وانپوہ پاور ٹرانسمیشن لائن اور رام بن۔گول روڈ کنکٹویٹی کی بحالی کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔او سی 52 آر سی سی نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو سڑک کی بحالی کی جاری کوششوں کے بارے میںجانکاری دی اور بتایا کہ ایک ہفتے کے اَندر گول رام بن روڈ کو ٹریفک کے قابل بنایا جائے گا جس سے عوام کو بہت زیادہ راحت ملے گی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے معائینے کے دوران افسران کو موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں کہ لوگوںکی سہولیت کے لئے بحالی کے کام میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے صورتحال کی عجلت اور معمول کی بحالی کے لئے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔دریں اثنأ ،متعدد اَفراد اور وفود ضلع ترقیاتی کمشنرسے ملاقی ہوئے اور اَپنے مسائل اور مطالبات کو گوش گزار کیا کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنرنے اُنہیں بغور سنا اور افسران کو ان مسائل کے جلد از جلد ازالے کی ہدایات جاری کیں۔