بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے آج شیخ نور الدین ولی کی زیارت گاہ چرارِ شریف اور ریگینیا ماتا استھاپن مندر بادی پورہ میں حاضری دی۔ضلع ترقیاتی ترقیاتی کمشنر نے زیارت گاہ پر حاضری دینے کے بعد جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے پروجیکٹوں کے معائینے کے دوران متعلقہ اَفراد کومین پارک ، چلڈرن پارک اور تالاب تک پاتھ وے ڈیولپمنٹ سے متعلق کاموں کو ایک ماہ کی مد ت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ دیگر جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام سہولیات جلد اَزجلد عقیدت مندوں کو فراہم کی جائیں۔اُنہوں نے دورے کے دوران مختلف وفودسے ملاقات کی ۔وفود نے اَپنے مطالبات اور مسائل ضلع ترقیاتی کمشنر کو گوش گزار کئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے وفود کے مسائل اور مطالبات بغور سنا اور یقین دِلایا کہ ان کے تمام حقیقی مسائل کو جلد اَز جلد حل کرنے کے لئے متعلقہ حلقوں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔دریں اثنا،ضلع ترقیاتی کمشنر نے جیشٹھا اشٹمی کی تقریبات میں شامل ہوتے ہوئے چاڈورہ میں ریگینیا ماتا استھاپن مندر بادی پورہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود دیگر کشمیری پنڈتوں کے ساتھ مہایگیہ میں شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو کے ہمرہ ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی اور صدر میونسپل کونسل چاڈورہ سید فہد بھی تھے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے جیشٹھا اشٹمی کی مبارک باد دی۔اُنہوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مندر کے قریب راستے کی ترقی ، سپرنگڈیولپمنٹ اور جلد ٹیرس کی تعمیر کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے سٹریٹ لائٹس ک ی تنصیب اور ٹائلوں کے کام سمیت پاتھ وے کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آر اینڈ بی اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ چرارِ شریف اور مندر روڈ چاڈورہ دونوں پر پیچ ورک اور گڑھوں کی صفائی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔اِس موقعہ پر جے ڈی پلاننگ ، ایس ڈی ایم چاڈورہ ، اے سی ڈی ، اے سی پی ، تحصیل دار ، ایگزیکٹیو ای این پی ایچ اِی اور دیگر متعلقین موجود تھے۔










