کپواڑہ// سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن (ایس وِی اِی اِی پی) اَقدام کے تحت آج گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول میدان پورہ ( لولاب ) اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کیرن ( ایل او سی کے قریب ) میں بڑے پیمانے پر رائے دہندگان بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔اِن تقریبات کا مقصد ووٹنگ سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور آئندہ لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ء سے قبل شہریوںبالخصوص پہلی بار رائے دہندگان میں اِنتخابی خواندگی کو فروغ دینا تھا۔ تقریبات میں مختلف سکولوں کے پرنسپلوں، اَساتذہ اور طلبأ ، مختلف محکموں کے ملازمین، عام لوگ، پہلی بار ووٹ ڈالنے والے اَفراد، کمیونٹی رہنماؤں اور مقامی فنکاروں نے شرکت کی۔شرکأ کو اِنتخابات سے متعلق سکٹس، شاندار ثقافتی پرفارمنس اور اِستفساری سیشنوں سے محظوظ کیا گیا جو جمہوری عمل میں فعال شرکت کی تعلیم اور حوصلہ افزائی کے لئے ڈیزائن کئے گئے تھے۔سویپ کے تحت حلف برادری کی تقریب منعقد کی گئی جہاں شرکأ نے آئندہ لوک سبھا اِنتخابات میں جوش و خروش سے ووٹ ڈالنے کا عہد کیا۔اِس موقعہ پر کامیابی حاصل کرنے والے طلبأ کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔مصوری اور کوئز مقابلوں سے اِنتخابی شرکت کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کی گئی۔ریسورس پرسنوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں کو بااِختیار بنانے میں اِنتخابی خواندگی کی اہمیت پر زور دیا اور ہر ایک بالخصوص پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں ذمہ داری کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کریں۔










