صوبہ جموں کے اَضلاع میں یومِ جمہوریہ2023ء فُل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد

جموں//صوبہ جموں کے تمام اَضلاع میں یومِ جمہوریہ 2023 کی تقریبات سے قبل آج فُل ڈریس ریہرسل کے موقعہ پرمتاثر کُن پریڈ ،اِنڈیا اور جموں و کشمیر کی بھر پور ثقافت اور ورثے کی عکاسی کرنے والے رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ سکولی بچوں ، این سی سی کیڈٹس ، آرمی ، پولیس ، سی آر پی ایف اور دیگر بیلٹ فورس کے دستوں کی طرف سے متاثر کن پریڈ اور شاندار ثقافتی پیشکشوں سے فُل ڈریس ریہر سل کو کامیاب بنایا۔
ڈوڈہ : سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں فُل ڈریس ریہرسل کی گئی جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر روی کمار بھارتی نے قومی پرچم لہرایا اور سی آر پی ایف ، جے کے اے پی ، جے کے پی، ایف پی ایف ، ہوم گارڈ ، این سی سی اور پولیس بینڈ کے علاوہ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کے دستوں پر مشتمل ایک شاندار مارچ پاسٹ میں سلامی لی ۔ اَپنے خطاب میں اے ڈی سی نے تمام محکموں کی خدمات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے میں اِنتظامیہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے اے ڈی بی ایچ یو ٹی ڈوڈہ کے تحت ضلع اِنتظامیہ کے اَقدامات کو اُجاگر کیا۔
کٹھوعہ:یوم جمہوریہ 2023ء کی تقریبات کے سلسلے میں سپورٹس سٹیڈیم کٹھوعہ میں فُل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر راہل پانڈے نے قومی پرچم لہرایا ، پریڈ کا معائینہ کیا اورپولیس، سی آر پی ایف، فارسٹ پروٹیکشن فورس، این سی سی کیڈٹس کے دستوں کے علاوہ پولیس بینڈ کی تشکیل پر مشتمل ایک شاندار مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اِس موقعہ پر طلباء نے حب الوطنی کے موضوعات ، لوک رقص او رموسیقی پر مبنی دِلکش ثقافتی پروگرام پیش کئے۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ پروفائل پر روشنی ڈالی اور جاری منصوبوں اور پروگراموں کے علاوہ سیکٹر وار کامیابیوں کا ذکر ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے شرکت کرنے والے طلباء پر زور دیا کہ وہ قومی دِن کی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لئے اَپنی بہترین کارکردگی پیش کریں۔
کشتواڑ میںابر آلود موسم میں ڈی سی آفس کمپلیکس کے اَحاطے میں یوم جمہوریہ کی فُل ڈریس ریہر سل کا اِنعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شیام لال نے ترنگا لہرایا مارسٹ پاسٹ پر سلامی لی جس میںسی آر پی ایف ، پولیس ، سی آئی ایس ایف، جے کے اے پی ، این سی سی ، فارسٹ پروٹیکشن فورس ، ہوم گارڈ او رسکولی بچوں کے دستے شامل تھے۔یہ پروگرام ایس او پیز کی پابندی سے اِنجام دیا گیا ۔اے ڈی ڈی سی نے آزادی کے بہادروں کی قربانیوںاور آئین ہند کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی منظر نامے کو بھی اُجاگر کرتے ہوئے تعلیم اور دیگر شعبوں میں کشتواڑ کے نوجوانوں کی طرف سے کی گئی پیش رفت کا شمار کیا۔
رام بن:ضلع پولیس لائنز رام بن میں حب الوطنی کے ساتھ 74 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے فُل ڈریس ریہر سل کا انعقاد کیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہر بنس لال شرما نے قومی پرچم لہرایا اور پولیس ، سی آر پی ایف ، آئی آر پی ، ہوم گارڈز او رسکولی بچوں کے دستوں پر مشتمل پریڈ میں سلامی لی۔مارچ پاسٹ کے بعد مقامی فن کاروں اور ضلع کے مختلف تعلیمی اِداروں کے طلبا ء نے رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے۔
اودھمپور:یوم جمہوریہ 2023ء کی تقریبات کی تیاریوں کے پیش نظر گورنمنٹ پی جی کالج بوائز اودھمپور میں فُل ڈریس ریہر سل کا اِنعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سیّد خان نے صبح 9بجکر 55منٹ پر قومی پرچم لہرایا اور ضلع پولیس ، سی آر پی ایف ، رضاکار ہوم گارڈز ، این سی سی اور پولیس بینڈ کے علاوہ سول گروپوں کے 28دستوں کے شاندار مارچ پاسٹ میں سلامی لی۔اُنہوں نے شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی اِنتظامیہ کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی اور مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی کاموں اور میگا پروجیکٹوں کی فہرست پیش کی۔
رِیاسی:یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں فُل ڈریس ریہرسل منی سپورٹس سٹیڈیم ریاسی میں ایڈیشنل ڈپتی کمشنر ( اے ڈی سی ) عبدالستار کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔اے ڈی سی نے سی آر پی ایف ، آئی آر پی ، جے اینڈ کے پولیس ، این سی سی اور ریاسی او راِس سے ملحقہ علاقوں کے مختلف تعلیمی اِداروں سے نکالے گئے 21 دستوں کے شاندار مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مختلف تعلیمی اِداروں کے طلباء نے حب الوطنی ، ثقافتی ، اخلاقیات اور سماجی برائیوں پر مبنی ایک شاندار ثقافتی پروگرام پیش کیا۔
راجوری:یورم جمہوریہ کی تقریبات کی فُل ڈریس ریہرسل آج راجوری میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی ۔ ضلع مجسٹریٹ وِکاس کنڈل کی نگرانی میںفُل ڈریس ریہرسل منعقد کی گئی۔ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سچن دیو سنگھ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں پولیس بینڈ کے علاوہ پولیس ، سی آر پی ایف ، فارسٹ پروٹیکشن فورس ، این سی سی اور مختلف تعلیمی اِداروں کے طلباء کے دستوں سے مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
پونچھ:سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں فل ڈریس ریہرسل کے موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاہر مصطفی ملک نے سلامی لی اور قومی پرچم لہرایا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پریڈ دستوں کی کارکردگی اور قومی دِن کی تقریبات کے لئے کئے گئے اِنتظامات پر اطمینان کا اِظہار کیا۔پونچھ شہر او راس کے اَطراف کے مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء نے ثقافتی شو پیش کیا۔
سانبہ:سپورٹس سٹیڈیم آرازی سانبہ میں فل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راکیش دوبے نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی جس میں پولیس ، آئی ٹی بی پی ، آرمی ، این سی سی ، سکولی بچوں کے دستے اور ڈی وائی ایس پی ( آپریشنز ) جی آر بھردواج کی قیادت میں شامل تھے۔اِس موقعہ پر ایک ثقافتی پروگرام جس میں حب الوطنی کے گیت ، لوک موسیقی اور رقص شامل تھے ۔یہ پروگرام ڈگری کالج سانبہ ، جے این وی سکول ، گرلز گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ، گورنمنٹ ہائی سکول او ردیگر سرکاری اور نجی اِداروں کی طالبات نے پیش کیا۔