صنف نازک پر ظلم کی نہ تھمنے والی تلوار

جموں کشمیر میں خواتین کے خلاف تشدد میں سال گزشتہ 2300سے زائد کیسوں کا اندراج

سرینگر// جموں کشمیر میں صنف نازک کے خلاف جرائم کی بھیانک تصوئر سامنے آرہی ہے،کیونکہ سال بھر مرکزی زیر انتظام خط میںزائد از2300کیسوں کا اندراج عمل میں لایا گیا۔ سرمائی اور گرمائی دارالحکومتوں کے علاوہ بڈگام اور بارہمولہ اضلاع میں صورتحال کشید ہ نظر آرہی ہے تاہم سامبا،ڈوڈ ہ اور رام بن میں حالات قدرے بہتر ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں سال گزشتہ2340افراد کے خلاف مختلف اضلاع میں خواتین کے خلاف جرائم کرنے کی پاداش میں کیسوں کااندراج عمل میں لیا گیا۔اعداد شمار کے مطابق سب سے زیادہ کیسوں کا اندراج ضلع جموں میں ہوا ،جن کی تعداد 298 ہے،جبکہ ضلع میں خواتین کی تعداد508520ہے تاہم سرینگر میں اس عرصے میں236کیسوں کو درج کیا گیا،جبکہ ضلع سرینگر میں خواتین کی تعداد395023ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق ضلع بارہمولہ219کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا جہاں خواتین کی تعداد275898ہے اور اس کے پیچھے ضلع بڈگام کا نمبر آتا ہے جہاں2023میں214 ایسے کیسوں کا اندراج عمل میں لایا گیا،جن میں خواتین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا تھا۔بڈگام میں خواتین کی تعداد189494ہے۔ ڈی جی جی رپورٹ کے مطابق خطہ چناب کے راجوری میں176 اور اننت ناگ میں بالترتیب 171کسیوں کا اندراج عمل میں لایا گیا جبکہ ان اضلاع میں بالترتیب خواتین کی تعداد 297064اور289161ہے جبکہ اس کے بعد ضلع کولگام میں133کیسوں کو درج کیا گیا،جہاں خواتین کی تعداد ضلع بھر میں122777ہے۔ دستیاب اعداد شمار کے مطابق پلوامہ میں129کیس درج کئے گئے جاں خواتین کی تعداد158622ہے جبکہ ضلع کپوارہ میں122کیس درج ہوئے جہاں خواتین کی مجموعی تعداد191605ہے جبکہ ضلع گاندربل نے بھی100کا ہندسہ پارکیا جہاں102ایسے کیس درج ہوئے اور خواتین کی تعداد78035ہے۔کچھ ایک ضلع میں تام صورتحال قدرے بہتر رہی،جن میں ضلع ریاسی میں29کیسوں کا اندراج عمل میں لایا گیا،جہاں پر خواتین کی تعداد82972ے،جبکہ ضلع کشتواڑ میں30کیس درج ہوئے جہاں خواتین کی مجموعی تعداد ضلع بھر میں110531ہے اور ضلع سامبا میں34کیسوں کو راجسٹرر کیا گیا جہاں پر خواتین کی تعداد 103220ہے۔ اعداد شمار کے مطابق ادھمپور میں44،رام بن میں 53 کھٹوعہ میں67کیس اس مدت میں درج ہوئے۔ شوپیاں میں68 کیس درج ہوئے جہاں خواتین کی تعداد76541ہے جبکہ ضلع پونچھ میں73کیس درج ہوئے اور اس ضلع میں خواتین کی تعداد126480 ہے۔ بانڈی پورہ میں84جبکہ ڈوڈہ میں58 کیس درج ہوئے جہاں پر بالترتیب خواتین کی تعداد105546اور123735ہے۔