syed tajamul

صحافتی میدان چھوڑ کو سیاسی میدان میں کود نے والے

سید تجمل کی گھر گھر مہم جاری،کھیل کود سیاحتی ڈھانچے اور معیشت وروزگار کو مستحکم کرنے کا عزم

سرینگر///صحافتی میدان چھوڑ کر سیاست کا میدان اپنانے والے سید تجمل کی جانب سے حلقہ انتخاب بانڈی پورہ میں سیاسی سرگرمیاں شدو مد سے جاری رہنے کے بیچ انہوںنے گھر گھر مہم تیز کردی ہے ۔ انہوںنے لوگوں سے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کا بھی وعدہ کیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پی ڈی پی کے امیدوار براے بانڈی پسرہ حلقہ سید تجمل اسلام نے اپنے جاری گھر گھر مہم کے تحت بانڈی پورہ کے حلقہ انتخاب کے علاقوں کلوسہ، پنجگام اور گندپورا رامپورہ کا دورہ کیا۔ اس مہم کے دوران، سید تجمل نے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی ترقی، سیاحت کے فروغ، اور سماجی تحفظ کے اقدامات پر تفصیل سے بات چیت کی۔ انہوں نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فعال کرنے اور ان کے لیے نئے مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ سیاحت کے میدان میں، سید تجمل نے کہا کہ وہ علاقے کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کریں گے، تاکہ مقامی معیشت کو تقویت ملے اور سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔سماجی تحفظ کے حوالے سے، انہوں نے عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ان کی معاشرتی ضروریات پوری کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کرانے کا عزم ظاہر کیا۔ سید تجمل نے اس بات کا یقین دلایا کہ منتخب ہونے کی صورت میں، وہ عوام کو بہترین بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے اور علاقے کی مجموعی ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔