صارفین کی جیبیں کھنگالنے کانیا حربہ، مصنوعات پر مہنگے MRP اسٹیکرز چسپاں

صارفین کی جیبیں کھنگالنے کانیا حربہ، مصنوعات پر مہنگے MRP اسٹیکرز چسپاں

چھوٹ کے نام پر بھی لوٹ،عید کے موقعہ پرروایتی گراں بازاری اورناجائز منافع خوری

سری نگر//اسبات کاانکشاف ہوا ہے کہ صارفین کودھوکہ دیکراُن سے زیادہ مال بٹورنے کیلئے بعض یابہت سارے دکاندار مختلف مصنوعات پر مہنگے MRPاسٹیکرز چسپاں کردیتے ہیں ،اورپھر صارفین سے اسی حساب سے ریڈی میڈملبوسات ،جوتوں اوردیگر چیزوں کے دام وصولے جاتے ہیں ۔جے کے این ایس کوجانکارلوگوںنے بتایاکہ مختلف مصنوعات کاکاروبار کرنے والے ہول سیل ڈیلر اوررٹیل دکاندار اپنے یہاں دستیاب چیزوں بشمول ریڈی میڈملبوسات ،جوتوں اوردیگر چیزوں سے اصل ایم آرپی اسٹیکر ہٹا کروہاں زیادہ ریٹ والے یامہنگے MRPاسٹیکرز چسپاں کردیتے ہیں۔جب کوئی صارف یاصارفین دکانات پر کسی ایسے چیز کوخریدنے کیلئے آتا ہے تواُس کویہ بتایاجاتا ہے کہ اس پر ایم آرپی اسٹیکرچسپاں ہے ،اوروہ خوددیکھے اسکی کیا قیمت ہے ۔اگر بادل نخواستہ کوئی صارف اس ریٹ پراعتراض کرے یاکہ اس میں کمی کی گزارش کرے تو برائے مہربانی دکاندار حضرات کچھ روپے کم کردیتے ہیں ۔خریدنے والا سوچتا ہے کہ دکاندارنے فیاضی کاثبوت دیالیکن وہ یہ نہیں جانتاہے کہ اُس کیساتھ اصل میں دھوکہ ہو اہے ۔جانکارلوگوںنے مزید بتایاکہ جب کوئی دکاندار کسی ہول سیل ڈیلر سے ریڈی میڈ کپڑے ،جوتے یاکوئی ایسی دوسری مصنوعات تھوک میں خریدتا ہے تو ہول سیلر ہی اس دکاندار کوبتاتاہے کہ اُس کوزیادہ سے زیادہ منافع کمانے کیلئے کیا کرنا ہے ۔اب بعض یابہت سارے دکاندار مال یاسامان لیکر جب اپنے گودام پہنچتے ہیں توپہلی فرصت میں وہ خریدی گئی چیزوںیامصنوعات پر زیادہ ریٹ والے یامہنگے MRPاسٹیکرز چسپاں کردیتے ہیں۔جانکار لوگوںکی مانیں تو بازاروں میں دستیاب ڈبہ بندی یاپیکٹوںمیں بند بیشتر مصنوعات پر زیادہ ریٹ والے یامہنگے MRPاسٹیکرز چسپاں کردئیے جاتے ہیں۔اورپھراسی حساب سے صارفین یعنی خریداروں سے قیمتیں وصول کی جاتی ہیں ۔اس دوران جانکار لوگوںنے بتایاکہ فرضی ،نقلی یامہنگے MRPاسٹیکرکااستعمال چھوٹ کی آڑمیں بھی کیاجاتاہے ۔اس دوران معلوم ہواکہ محکمہ لیگل میٹرولوجی کے افسروں اورملازمین نے ماہ صیام میں شروع کی گئی مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران کئی ایسے تاجروں کیخلاف قانونی کارروائی کی اوراُن سے جرمانہ بھی وصول کیا ،جن کومصنوعات پرمہنگے MRPاسٹیکرز چسپاں کرنے کامرتکب پایا گیا۔