dooran.in

شیو کھوری میں پتھر گرنے کے المناک واقعہ

لیفٹیننٹ گورنر نے فوت ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا

سرینگر// لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے ریاسی ضلع کے شیو کھوری میں پتھر گرنے کے المناک واقعہ میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کیلئے 5/5 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔ زخمیوں کو 50/50 ہزار روپے دئیے جائیں گے اور یو ٹی حکومت ان کے علاج کا خرچ برداشت کرے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے ناخوشگوار واقعہ کے دوران جانوں کے زیاّں پر دُکھ کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ سوگوار خاندانوں کو ہر طرح کی ضروری مدد فراہم کرے اور زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنائے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’‘ شیو کھوری میں ایک المناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے زیاّں پر دُکھی ہوں سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ‘‘ ۔