اب کرن نگر سرینگر میں نوجوان کو چھرا گونپ کر زخمی کر دیا گیا
سرینگر // شہر سرینگر میں چاقو زنی کے بڑھتے واقعات کے بیچ ایک اور تازہ واقعہ میں کرن نگر علاقے میں ایک نوجوان کو چھرا گونپ دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے کرن نگر علاقے میں ایک نوجوان کو تیز دھار ہتھیار سے وار کیا گیاجس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ کرن نگر سرینگر کے قریب ایک نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ 18 سالہ نوجوان جس کی شناخت احسن زرگر ولد ہلال احمد زرگر ساکنہ زمپہ کدل چھتہ بل کے نام سے ہوئی پر دوسرے نوجوان نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میںوہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ زخمی نوجوان خون میں لت پت وہی گر پڑا جس کے بعد اسے اسپتال علاج کیلئے منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرن نگر سرینگر میں ایک نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ زخمی نوجوان کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور آپریشن تھیٹر میں زیر علاج ہے، جبکہ اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس آفیسر نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کی گئی ہے اور حملے میںملوث افراد کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔










