In the cities and villages of the valley, stray dogs are a bane for people

شہر سرینگر میںآورہ کتوں کی ہڑ بونگ ، لوگ گھروں میںمحصور

صبح و شام کے اوقات بچوں اور بزرگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال

سرینگر // شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں آورہ کتوں کی ہڑبونگ کے بڑھتے واقعات کے بیچ دن دھاڑے آوارہ کتے لوگوں پر حملہ آور ہوتے ہیں آورہ کتوں کی بڑھتی تعداد کے باعث آبادی میں شدید تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ آورہ کتوں پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔ سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر کے نواحی علاقوںمیں آورہ کتوں کی ہڑ بونگ سے آبادی پریشانیوں میںمبتلا ہو چکی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آورہ کتوں کی ہڑبونگ سے آبادی کافی پریشان ہو چکی ہے اور آئے روز آورہ کتوں کے حملوں نے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیاہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کو آورہ کتوں نے کئی علاقوں میں متعدد افراد پر حملہ کرکے ان کا کوٹ کھا لیا جس کے بعد تمام زخمی افراد کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج کرکے انہیں گھروں میں بیٹھنے کی ہدایت دی گئی ۔ ادھر علاقے میں آورہ کتوں کی ہڑبونگ کے باعث مقامی لوگوں میں خو ف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے اور مقامی آبادی نے مطالبہ کیا کہ آورہ کتوں کی سے آبادی کو نجات لایا جائے ۔