شہریوں نے جموں وکشمیر حکومت کے ڈیجیٹل اقدامات کو سراہا

جموں وکشمیر نے پی ایم ڈیجیٹل اِنڈیا مہم کو عملانے میں معیار قائم کیا

سری نگر// جموں و کشمیر حکومت نے شہریوں کے لئے آئی ٹی کے متعدد اقدامات شروع کئے ہیں جن کا مقصد حکمرانی میں زیادہ شفافیت لانا اور شہریوں کے لئے زندگی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔گذشتہ دو برسوں میں جموںوکشمیر اِنتظامیہ کی طرف سے ڈیجیٹل شمولیت اور ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے کے لئے ایک قابل ماحول بنانے کے لئے اہم کوششیں کی گئی ہیں تاکہ سرکاری پروگراموں اور شہریوں کی ضروریات کے درمیان دوری کو ختم کیا جاسکے ۔ جموں وکشمیر اِختراع ، عمل آوری اور شمولیت سے ڈیجیٹل اقدامات میں معیارات قائم کر رہا ہے اور وزیر اعظم کی ڈیجیٹل اِنڈیا مہم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔واضح رہے کہ اِی ۔ گورننس میں یوٹیز کی درجہ بندی میں جموںوکشمیر اوّل نمبر پر ہے ۔ اِی ۔ آفس ، بی اِی اے ایم ایس ، عوام کی آواز ، مائی گو ، اِی ۔ یو این این اے ٹی ( اُنّت) ، ڈی آئی جی آئی لاکر ، آپ کی زمین آپکی نگرانی جیسے بہت سے اقدامات نے حکمرانی میں شفافیت اور جواب دہی لائی ہے اور لوگوں کی زندگی میں تبدیلیاں لائی ہیں ۔شہریوں کی بروقت آرأکے لئے 209 سرکاری خدمات کو ریپڈ اسسمنٹ سسٹم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔حکومت نے ’’ آپکی زمین آپکی نگرانی‘‘ پر اطلاعات ، تعلیم اور مواصلات ( آئی اِی سی ) کی سرگرمیوں کے تحت اِس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لئے تحصیل اور بلاک سطح کے دفاتر ، نیابتوں ، پٹوار خانوں اور پنچایت گھروں میں خصوصی کیمپوں کا اِنعقاد کیا جس سے لوگ ایک کلک کے ساتھ اَپنے زمینی ریکارڈ تک رَسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اِس تاریخی اقدام کو سراہتے ہوئے آل جموںوکشمیر پنچایت کانفرنس کے ضلعی صدر سکمندر نورانی نے کہا،’’ہم ترقی کے تمام شعبوں میں اِس طرح کی تکنیکی اختراعات شروع کرنے کے لئے مرکز اور یوٹی سطح کی اِنتظامیہ کے شکر گذار ہیں۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا،’’ ’آپکی زمین آپکی نگرانی ‘نے عام لوگوں کو یہ اِختیار دیا ہے کہ وہ اَپنے موبائل پر زمین کا ریکارڈ چیک کریں اور اِس کے لئے اَب ایک جگہ سے دوسری جگہ تک جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔میں اِس اِنقلابی قدم کے لئے ایل جی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کرتا ہوں۔‘‘اِسی طرح ٹینگ پورہ سری نگر کے شوکت احمد راتھر حکومت کے اِس اقدام کی تعریف کی ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ یہ واقعی ایک اَچھا قدم ہے ، سب کو فائدہ ہوگا ۔پہلے ریونیو حاصل کرنے میں مہینوں لگتے تھے ۔ لینڈ پاس بُک کے ساتھ اَب سب کچھ عوام کے پاس ہے ۔ ہمیں بوجھل عمل اور ریونیو دفاتر کا دورہ کرنے سے نجات ملی ہے۔‘‘ٹینگ پورہ کے خورشید احمد ریشی کے لئے یہ اقدام ان لوگوں کو بے نقاب کرے گا جنہوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا او رسرکاری زمین پر بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا۔جموں کے ایک کالج طالب علم رِنکی چوہا ن نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ڈیجیٹل اقدامات نے طلباء برادری کو باقاعدہ کورسوں میں داخلہ لئے بغیر بھی کتابوں اور مطالعاتی مواد تک رَسائی حاصل کرنے کا اِختیار دیا ہے ۔اِسی طرح بانڈی پورہ کے شوکت احمد سٹیٹ سبجیکٹ کے وقت میں دستاویزات کو سرکاری طورپر ایک آفیسر سے سرکاری منتقل کرنا سب سے تھکادینے والا عمل تھا۔ اَب گھرمیں آرام سے درخواست دینے کے بعد ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ فراہم کیا جاتا ہے ۔اِسی طرح فروٹ کمپنی کے ملازم عرفان احمد بٹ بذریعہ آن لائن موڈ درخواست دینے کے بعد صنعتی پالیسی کے تحت صد فیصد سبسڈی فراہم کرنے پر اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کرتے ہیں۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے حال ہی میں ڈیجیٹل حل اور نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے تمام اَضلاع میںڈی آئی جی آئی( ڈیجی) میلے کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے لوگوں کے لئے ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کی خاطر مؤثر اَقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے شراکت داروں کو ہدایت دی کہ وہ تین سے چھ ماہ کے قلیل مدتی اہداف اور طویل مدتی وژن بیانات تیار کریں تاکہ بنیادی آئی سی ٹی اِنفراسٹرکچر ، گورننس ، جموں وکشمیر کو ڈیجیٹل طور پر بااِختیار معاشرے اور علمی معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے زندگی کی آسانی ، رَسائی اور اِختراع کے لئے خدمات کو تبدیل کیا جاسکے۔اُنہوں نے ’’ ڈی آئی جی آئی( ڈیجی) دوست ‘‘ پروگرام بھی شروع کیا جس کا مقصد ضلع ، بلاک اور پنچایت سطح پر ڈیجیٹل طور پر بااِختیار نوجوان رَضاکاروں کا ایک مضبوط نیٹ ورک تیار کرنا ہے جو ڈیجیٹل جے اینڈ کے اور ڈیجیٹل اِنڈیا کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر کام کر سکتے ہیں تاکہ ڈیجیٹل پر زیادہ سے زیادہ متحرک اور بیداری حاصل کی جاسکے ۔’ڈی آئی جی آئی دوست‘ رضاکار ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی، ڈیٹا اکٹھا کرنے، تربیت دینے، ڈیجیٹل اِنڈیا مہم کے حوالے سے معلومات پھیلانے اور لوگوں کو سائبر حفظان صحت اور سائبر کرائمز سے آگاہ کرنے میں بھی مدد کریں گے۔