شوپیان//آئندہ لوک سبھا اِنتخابات کے پیش نظر بوتھ لیول افسران (بی ایل او)، اداروں کے سربراہ (ایچ او آئی) اور انچارج پولنگ سٹیشنوں کو آج منی سیکرٹریٹ شوپیاں میں تربیت دی گئی۔یہ تربیت ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں ڈاکٹر ناصر احمد لون کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔تربیت کا بنیادی مقصد اِنتخابی فرائض کے لئے تفصیلی عملے کو ضروری معلومات فراہم کرنا تھا تاکہ انہیں ضلع میں انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے تیار کیا جاسکے۔اِس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے عملے کو اِنتخابی عمل میں ان کے اہم کردار کے بارے میں آگاہ کیا اور سب پر زور دیا کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے اپنی پوری کوشش کریں۔بی ایل اوز اور ایچ او آئیز کو اِس مقصد کے لئے نامزد کردہ ماسٹرٹرینروں کے ذریعے تربیت دی گئی۔اِس موقعہ پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں ڈاکٹر ذاکر حسین فاض،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شکور احمد ڈار،ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر شویپاںجہانگیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت (نوڈل آفیسر، ٹریننگ) شوپیاں منظور احمد اور دیگر متعلقین موجود تھے۔










