شوپیان ضلع میں متعدد سرکاری تعمیرات مقررہ وقت گزر جانے کے باجود تشنہ تکمیل

زاوورہ میں 28لاکھ سے بن رہی عمارت11سال میں مکمل نہ ہو سکی۔عوامی حلقے برہم

سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے متعدد تعمیراتی منصوبوں ہاتھ میںلینے کے باوجود پائیہ تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا ہے جبکہ دس دیہات کے لئے زیر تعمیر وٹنری10سال سے تشنہ تکمیل ہے جس پر مقامی لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ضلع شوپیان میں محکمہ آر اینڈ بی کی غیر اطمنان بخش کارروائی اور انتظامیہ کے افسران کی خاموشی کی وجہ سے ضلع میں متعدد تعمیراتی پروجیکٹ برسوں سے مکمل نہیں ہورہے ہیں جبکہ کچھ عمارتوںکی تعمیری کاموں کا رقم بھی حاصل کیا گیا ہے لیکن عمارت تشنہ تکمیل ہے ۔نمائندے نے بتایا کہ علاقے کو ضلع کا درجہ دینے کے چار سال بعد سال2012ء میں زاوورہ نامی گائوں میں10دیہات کے مال مویشی کے علاج معالجے کے لئے 28لاکھ کی لاگت سے ایک عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اوت11سال گزر جانے کے باجود بھی یہاں عمارت تشنہ تکمیل ہے جس کی وجہ سے اس عمارت کو تعمیر کرنے کا مقصد ہی فوت ہوا ہے مقامی لوگوں نے بتایا کہ عمارت کو کھڑا گیا گیا ہے لیکن کام مکمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عمارت پر زر کثیر خرچ کرنا بے مقصد بن گیا ہے۔انہوں نے کہا اب اس ادھوری عمارت اب اوباش نوجوانکی آمجگاہ بن گئی۔نمائندے نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے بتایا اس مسئلے کو کئی بار لوگوں نے انتظامیہ کی نوٹس میں لایا تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایاضلع میںسوا کروڑ روپے کی لاگت سے چاروٹرنری عمارتوں کو تعمیر کرنے کی منظوری مل گئی ہے جس میں زارورہ،چھترا گام ،ہرمین اور ضلع ہیڈ کوٹر پر ایک شامل ہے جو تمام تشنہ تکمیل ہے ۔جبکہ ان عمارتوں کو تعمیر کرنے کے لئے فنڈس بھی واگزار کئے گئے ہیںلیکن اس سب کے باجود یہ سب تشنہ تکمیل ہے اس حوالے سے محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف عوامی حلقوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے ۔نمائندے نے مزید بتایا کہ چودھری گنڈ میں جے کے این پی ایچ سی نیدو درجن دیہات کے فروٹ گرورس کے میوے کی گریڈنگ کے لئے اپل والنٹ گرینڈنگ سنٹر کی بنیاد رکھیاور عمارت کو کھڑا کیا گیا ہے لیکن کام ادھورا چھوڑا گیا ہے ۔جبکہ درکار مشینری کو یہاں لایا گیا ہے ۔ نمائندے نے بتایا علاقے میں متعددتعمیرات کا کام ادھورا پرا ہے ۔علاقے کے لوگوں نے کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔