سبزی اورمرغوں کے قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ،انتظامیہ کی خاموشی افسوس ناک
سرینگر / / شاہراہ بند ہونے کے بعدجہاں اشیائے خوردنی کی من مانی بنیادوں رکھی گئی وہیں سبزی ومرغوں کے قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق شاہراہ کے بند ہونے سے قبل 130روپے مرغ فی کلو فروخت کیا جارہا ہے لیکن بند ہونے کے فوراً بعد مرغ فروشوں نے اپنی من مانی قیمتیں قائم کرکے مرغ فی کلو 150روپے سرینگر میں فروخت کرنا شروع کردیا گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں اس سے بھی 10،20اس سے بھی اضافہ کیا جاچکا ہے جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں یکدم 20اور کئی سبزیوں کی قیمتوں میں 30روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔حالانکہ یہ بات واضح ہے کہ دکانداروں نے شاہراہ کے بند ہونے قبل باہر کی ریاستوں سے درآمد مال ہونے والا مال مخصوص قیمتوں پر حاصل کیا ہوا تھا اور منافع سمیت ان کو فروخت کیا کرتے تھے لیکن المیہ ہے کہ ان چیزوںکی قیمتوں میں کس طرح اضافہ ہورہا ہے؟جس سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔اس ضمن میں لوگوں کا کہنا ہے کہ دکاندار ،مرغ فروش یا سبزی فروش شاہراہ بند ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناجائز منافع خوری میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس مالی بدحالی کے بیچ ان چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے عوام کی کمر ٹوٹ جاتی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے گور نر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ من مانی قیمتوں پر روک لگائی جائے تاکہ عوام اس استحصال سے بچ جائے ۔










