شانت مانو نے کٹھوعہ میں خصوصی نظر ثانی کیمپوں کا معائینہ کیا ،اہل ووٹرز کے صد فیصد اندراج پر زور دیا

شانت مانو نے کٹھوعہ میں خصوصی نظر ثانی کیمپوں کا معائینہ کیا ،اہل ووٹرز کے صد فیصد اندراج پر زور دیا

کٹھوعہ// ریاستی الیکشن کمشنر جموں و کشمیر شانت مانو نے کٹھوعہ ضلع کا ایک وسیع دورہ کیا تا کہ پنچائت انتخابی فہرستوں 2026 کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے منعقد کئے جانے والے خصوصی سمری ریویژن کیمپوں کا معائنہ کیا جا سکے ۔ ضلع پنچائت الیکشن آفیسر ( ڈپٹی کمشنر ) کٹھوعہ راجیش شرما اور ریاستی الیکشن کمیشن جموں و کشمیر کے سیکرٹری سشیل کمار بھی دورے کے دوران ریاستی الیکشن کمشنر کے ہمراہ تھے ۔ اس دورے کا مقصد زمینی سطح پر نظر ثانی کی مشق کی پیش رفت کا جائیزہ لینا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ انتخابی فہرستیں جامع اور درست ہیں ۔ جی ڈی سی ہیرا نگر اور جی ایم ایس بدلہ میں خصوصی کیمپوں کے معائنہ کے دوران ریاستی الیکشن کمشنر نے خصوصی کیمپوں کے کام کاج کا جائیزہ لیا اور نئے اہل ووٹروں کے اندراج کی رفتار کا جائیزہ لیا ۔ پنچائت سیکریٹریوں اور فیلڈ عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دعوؤں اور اعتراضات کو تیزی سے نمٹانے کی ضرورت پر زور دیا اور تمام اہل ووٹروں کے صد فیصد رجسٹریشن کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے اندراج کے عمل میں رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے اور ان کے بروقت ازالہ کی ہدایت دی ۔