Secretary Mining reviews e-Marketplace, DMFT usage across all districts-15

سیکرٹری کان کنی نے تمام اضلاع میں ای ۔ مارکیٹ پلیس اور ڈی ایم ایف ٹی کے استعمال کا جائیزہ لیا

جموں//سیکرٹری کان کنی امیت شرما نے آج G2B2C ویب پورٹل کے کام کاج کے بارے میں ایک جامع جائیزہ میٹنگ کی جس کا مقصد ای ۔ مارکیٹ پلیس /ای ۔ چالان ہے اور ( پی ایم کے کے کے وائی ) جے کے یو ٹی کے ڈپٹی کمشنرز /ایس ایس پیز اور محکمہ ارضیات اور کان کنی کے ڈسٹرکٹ منرل آفیسرز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پردھان منتری کھنیج کشیتر کلیان یوجنا کے تحت چلائی گئی مختلف اسکیموں کی حالت کا بھی جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران سیکرٹری مائیننگ نے مختلف اسکیموں پر عمل درآمد کے حوالے سے بات چیت کی جن کا مقصد کان کنی کی سرگرمیوں سے متاثر ہونے والے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ ( ڈی ایم ایف ٹی ) کے تحت دستیاب فنڈز کے صحیح استعمال کے حوالے سے ہے ۔ معمولی معدنیات کیلئے پیمائش کے یونٹ میں یکسانیت رکھنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ آپریٹو پیمائش یونٹ کو متعلقہ اضلاع کی طرف سے مطلع کردہ نرخوں میں کیوبک فُٹ کے طور پر میٹرک ٹن میں تبدیل کیا جائے جیسا کہ ایم ایم اینڈ ڈی آر ایکٹ 1957 اور ایس آر او 105 کے تحت لاگو ہے ۔ سیکرٹری کان کنی امیت شرما نے کہا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ ڈی ایم ایف ٹی کے تحت فنڈز کے استعمال اور پچھلے تین برسوں کے دوران کئے گئے اخراجات پی ایم کے کے کے وائی رہنما خطوط ، مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر بقیہ معدنی چیک پوسٹوں کے قیام کیلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے 5 مرلہ ریاستی زمین کی شناخت کے مطابق مستقبل کے تخمینوں کے مطابق سالانہ پلان پیش کرنے کو یقینی بنائے گی ۔ امیت شرما نے ضلع انتظامیہ کو پولیس حکام کے تعاون سے غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کے تمام ذرایع کی نشاندہی کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔ انہوں نے محکمہ ارضیات اور کان کنی کو ضروری تعاون فراہم کرنے پر پولیس انتظامیہ کے کردار کو بھی سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پولیس کے فعال تعاون کے بغیر کان کنی کی غیر قانونی سرگرمیوں پر مناسب کنٹرول ممکن نہیں بنایا جا سکتا ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ضلع معدنیات کے افسران ای چالان کی تیاری /عمل درآمد کے سلسلے میں پولیس کی بیداری کے لئے کیمپوں کا اہتمام کریں گے کیونکہ یہ پورے یو ٹی میں ای چالان اور ای مارکیٹ پلیس کے کامیاب نفاذ کا حصہ ہیں ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائیننگ جموں و کشمیر ، ڈائریکٹر فائنانس ، ایم ڈی جے کے معدنیات ، ایڈیشنل سیکرٹری مائیننگ ڈیپارٹمنٹ ، جوائینٹ ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائیننگ جموں و کشمیر اور محکمہ ارضیات اور کان کنی کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔