سیکرٹری منصوبہ بندی کا کولگام کا دورہ ، ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا

افسران کی میٹنگ کی صدارت ، اسکیموں ، پروگراموں کی پیش رفت اور عمل درآمد کی صورتحال کا جائیزہ لیا

کولگام//پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر راگھو لانگر نے آج کلگام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا ۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے مختلف محکموں کے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کا معائینہ کیا ۔ سیکرٹری نے اپنے دورے کے دوران کولگام میں نشہ چھوڑنے کے مرکز کا معائینہ کیا اور مرکز کے مجموعی کام کاج کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے مریضوں اور عملے سے بھی بات چیت کی اور مرکز میں سہولیات کی دستیابی کا جائیزہ لیا ۔ آئی ٹی آئی کالج کولگام میں سیکرٹری نے طلباء سے بات چیت کی اور 180 طلباء میں کورس کی تکمیل کے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ اے بی ڈی پی کے تحت سکل ڈیولپمنٹ کورسز کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ ہنر مند انسانی وسائل کیلئے خود پر توجہ مرکوز کرنا وقت کا تقاضہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو ٹی بھر میں 82000 سیلف ایمپلایمنٹ یونٹس سامنے آئے ہیں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی مختلف اسکیموں سے استفادہ کریں ۔ حکومت کی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے چاولگام میں سیکرٹری کی صدارت میں افسران کا ایک اجلاس بھی ہوا ۔ سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی پوری کوشش کریں اور ضلع کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کی اسکیموں اور پروگراموں کے مناسب نفاذ کو یقینی بنائیں ۔ پاور پوائینٹ پرذنٹیشن کے ذریعے ڈپٹی کمشنر نے ضلع کا ضلعی پروفائل پیش کیا اور نابارڈ ، ڈسٹرکٹ کیپیکس اور دیگر اجزاء کے تحت طبعی اور مالی کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔ اس موقع پر صحت ، تعلیم ، پی ڈی ڈی ، جل شکتی اور دیگر محکموں کے کام کاج کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔ قبل ازیں سیکرٹری نے آڈیگٹنو میں سیلاب سے بچاؤ کے بند کا دورہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ سیلاب سے بچاؤ بند 1990 فُٹ کی لمبائی کے ساتھ کنور جنس موڈ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے جس کی تخمینہ لاگت 3 کروڑ روپے ہے ۔ بعد ازاں سیکرٹری نے کولگام میں سول سروسز لائیبریری کا دورہ کیا اور یہاں سول سروسز کے خواہشمندوں سے بات چیت کی ۔ انہوں نے کولگام میں فائنانس کمپلیکس ، انڈور سٹیڈیم اور کانفرنس ہال کی تکمیل کی صورتحال کا بھی جائیزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈی سی کولگام ، اے ڈی سی ، سی پی او ، اے سی ڈی ، اے سی پی ، ڈی ایس ای اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے ۔