سری نگر//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے سری نگرکے سرکاری نفسیاتی امراض کے ہسپتال (آئی ایم ایچ اے این ایس۔کے) کا اَچانک دورہ کیا۔اُنہوںنے ایچ او ڈی سائیکاٹری پروفیسر محمد مقبول ڈار اور پروفیسر ارشد حسین اور میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد بابا کے ہمراہ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور کرائسز مینجمنٹ ائیریا (کیجولٹی)، وارڈوں، او پی ڈی، اِی سی ٹی، کرونک وارڈوں، ایم آر آئی وغیرہ جیسے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ان سیکشنوں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے فیکلٹی، ریذیڈنٹ ڈاکٹروں اور عملے اور مریضوںو تیمارداروں سے بات چیت کی اور اِنفرادی طور پر ان سے مریضوں کی دیکھ دیکھ کی دستیاب سہولیات اور کمی اور کوتاہیوں کے بارے میں پوچھا۔اُنہوں نے اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ مریضوں کی دیکھ دیکھ کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے 24 گھنٹے کام کرنے والے ٹیلی میناس کونسلنگ سینٹر کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور نوڈل آفیسر ٹیلی میناس پروفیسر اَرشد حسین نے انہیں اس کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔










