سیکرٹری صحت نے ڈرگس اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن کے فوڈ سیفٹی وِنگ کا جائزہ لیا

سری نگر//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈز ایکٹ 2006 اور ایف ایس ایس اے آئی ایٹ رائٹ اِنڈیا کے مختلف اقدامات کے تحت شروع کئے گئے مختلف اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن جموںوکشمیر شکیل الرحمان، ڈائریکٹر فائنانس صحت و طبی تعلیم ظہور احمد اور ایچ اینڈ ایم اِی اور فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈ منسٹریشن محکموں کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔کمشنر ایف ڈی اے نے آرگنائزیشن کے فوڈ سیفٹی وِنگ کی جانب سے مالی برس 2022-23ء میں کی گئی مختلف سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ محکمہ نے 29,342 معائینہ کیا ، 11,873 قانونی نمونے اُٹھائے، 11,848 قانونی نمونوں کی جانچ کی ، 1,606 پراسکیوشن دائر کئے، 1,48,05,850 روپے جرمانہ عائد کیا۔ 11,04,300روپے کے جرمانے کے ساتھ 774 مقدمات کو مرکب کیا۔ریگولیٹری کلیئر نس ( لائسنسنگ اور رجسٹریشن ) دینے کے لئے4,12,43,600روپے کی آمدنی ہوئی ۔ اِس کے علاوہ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ وین ( ایم ایف ٹی وِی ) سے 11,380 ٹیسٹ ، 155ٹریننگ ، 414 بیداری پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔سیکرٹری موصوف کو جانکاری دی گئی کہ ایٹ رائٹ اِنڈیا انیشٹی ایٹیوز کے تحت محکمہ نے 19ایٹ رائٹ میلے اور واک کاتھون، 162لائسنس / رجسٹریشن میلے،43ایف او ایس ٹی اے سی ٹریننگ پروگرام تصدیق شدہ 588 ہوٹلوں ، ریستورانوں ، ڈھابوں ، گوشت دکانوں ، مٹھائی کی دکانوں کا اِنعقاد کیا۔50کام کی جگہوں کو سرٹیفائیڈ کیا گیا جن میں صحت اِدارے بطور ایٹ رائٹ کیمپس تصدیق شدہ 7 جگہیں ایٹ رائٹ پلیس آف ورشپ کے تحت ، 15 سکولوں کو ایٹ رائٹ سکول کے تحت سرٹیفائیڈ کیا گیا اور فوڈ مارکیٹس سے 16,998 لیٹر اِستعمال شدہ کوکنگ آئیل کو اُٹھائے جانے کو یقینی بنایا گیا۔مزید یہ کہ فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈ ز ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف باقاعدگی سے کھانے کے نمونوں کی جانب کی جائے اور سخت کارروائی کی جائے۔