جموں//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے آج آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ( اے بی ڈی ایم )کے فلیگ شپ پروگرام کا جائزہ لیا۔ابتداً، ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ( اے بی ڈی ایم )نے حاصل کئے گئے سنگ میل اورمقرر کردہ اہداف کے حوالے سے ایک پرزنٹیشن پیش کی ۔بتایا گیا کہ اَب تک زائد اَز 50 لاکھ اے بی ایچ اے آئی ڈیز بنائی جاچکی ہیں اور 3,500 صحت سہولیات کو ہیلتھ فیسلٹی رجسٹری ( ایچ ایف آر ) کے تحت رجسٹر کیا جاچکا ہے۔ہاسپٹل ہیلتھ پروفیشنل رجسٹریشن کا بھی جائزہ لیا گیا اور سی ایم اوز سے کہا گیا کہ وہ اَپنے آدھار کو لِنک کرنے کے علاوہ دو ہفتوں کے اَندر تمام ہیلتھ پروفیشنلوں کو نامزد پورٹل پر رجسٹر کرنے کو یقینی بنائیں۔سیکرٹری موصوف نے اِس بات پر زور دیا کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ( اے بی ڈی ایم )کا مقصد ملک کے مربوط ڈیجیٹل ہیلتھ اِنفراسٹرکچر کے لئے سپورٹ سسٹم تیار کرنا ہے جو ڈیجیٹل ہائی ویز سے ہیلتھ کیئر ایکو سسٹم کے مختلف شراکت داروں میں موجود خلأ کو پُر کرے گا ۔ ڈیجیٹل مشن کے لئے ایکو سسٹم تیار کرنے کے لئے اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں کہ ہیلتھ مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم کے تمام ماڈیولز بشمول سکین اور شیئرکیور جسٹریشن ایک مقررہ وقت کے اَندر نافذ کیا جائے۔سیکرٹری نے بلاک سطح پر اِنضمام کی سطح کا جائزہ لیتے ہوئے تمام شراکت داروں کی شرکت پر زور دیا ۔ گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے پرنسپلوں او رشعبہ جات کے سربراہوں سے کہا گیا کہ وہ اِس کام کو مقررہ مدت میں پورا کرنے کے لئے آگے سے قیادت کریں تاکہ عوامی بہبود کے لئے مشن کے مطلوبہ مقاصد کو پورا کیا جاسکے۔اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہیلتھ ریکارڈ کی صحیح ڈیجیٹائزیشن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے کیو ں کہ یہی ہیلتھ کیئر کی معیاری فراہمی کو بروقت اور جواب دہ طریقے سے یقینی بنائے گا۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ، سی اِی او اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ، تمام پرنسپل اور سربراہان کے علاوہ محکہ دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔










