مختلف شراکت داروں کے ساتھ اِستفساری سیشن منعقدکیا اور ضلع بھر میں واٹر سپلائی سکیموں کا معائینہ کیا
رام بن//ڈائریکٹر ( لأ اینڈ آڈر)، اِنٹرنل سیکورٹی ۔I ڈویژن ، مرکزی وزارتِ داخلہ اَمور اور مرکزی نوڈل آفیسر جے ایس اے ۔ سی ٹی آر نشتھا تیواری نے سائنسدان سینٹرل گرائوند واٹر چندری ڈی کے ساتھ ضلع رام بن کا چار روزہ دورہ اِختتام پذیر کیا۔اُنہوں نے ضلع میں اَپنے دورے کے دوران طلباء اور اَساتذہ ، چیئر پرسنز بی ڈی سی ، کونسلرز ڈی ڈی سی ، سرپنچوں ، پنچوں ، پانی سمیتوں ، عام لوگوں کے علاوہ ضلع اِنتظامیہ کے اَفسران اور اَفسران کے ساتھ علاقے کی ترقی اور فلاح و بہبودی کے حوالے سے ایک جامع اِستفساری سیشن منعقد کیا۔ اُنہوں نے اَپنے جی ایس آرز ، ایف ایچ ٹی سیز ، گریویٹی لائنوں ، فلٹرپلانٹس ، پانی کی فراہمی کی سکیموں اور جل جیون مشن کے تحت دیگر بنیادی ڈھانچے کا معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے بٹوت میں پنچایت کے لوگو ں سے ملاقات کی اور اَپنے دورے کے آخری دِن سناسر کا دورہ بھی کیا۔سی این او نے ضلع میں پروگرام کے مختلف اہم پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا او رضلع میں اَب تک حاصل کی گئی مالی اور طبعی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ضلع میں جل شکتی ابھیان کو مؤثر طریقے سے عملانے میں ضلع اِنتظامیہ اور دیگر شراکت داروں کی کوششوں کی تعریف کی۔سی این او او رسائنسدان سی جی ڈبلیو نے مقامی لوگوں کو مستقبل میں محفوظ اور وافر پانی کی دستیابی کے لئے پانی کے تحفظ ، اس کے درست اِستعمال ، پانی کے ذرائع کے تحفظ اور بارش کے پانی کی ذخیرہ کرنے کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا۔ سی این او نے پی آر آئیز سے کہا کہ وہ پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے مختلف ترقیاتی سکیموں کے تحت منصوبہ بندی کریں ۔ اُنہوں نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کی اہمیت اور اس کی تکنیک کے بارے میں وسیع تر تشہیر اور بیداری پر بھی زور دیا۔چارروزہ دورے کے دوران سی این او اور سائنسدان سی جی ڈبلیو نے اَمرت سروور ، پانی کے ذرائع ، ندی نالوں ، رام بن ، بانہال ، گول ، بٹوت ، سناسر اور ضلع کے دیگر اہم مقامات کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے ضلع کے مختلف مقامات پر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے بار ش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور پانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کی جانب سے اُٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی رِپورٹ پیش کی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سکولوں میں بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلائی جارہی ہے تاکہ طلباء کو پانی کے تحفظ کی عادات کو اَپنانے کی ترغیب دی جاسکے۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ جل شکتی ابھیان مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جو ملک میں پانی کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔ اِس پروگرام کا مقصد پانی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ، پانی ذخیرہ کرنے او رتقسیم کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔










