سرینگر///ٹرانسپوٹروں نے سرینگر میں بیرون ریاست سیاحوں کی سہولیات کیلئے بلیوارڑ رور سے شنکر آچاریہ تک سروس شروع کی ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سیاحوں کی کافی تعداد مین وارد کشمیر ہونے اور شنکر آچاریہ مندر میں درشن کیلئے جانے کے پیش نظر ٹرانسپوٹروں نے جھیل ڈل کنارے واقع زبرون پارک سے شنکر آچاریہ مندر تک مزدا گاڑیوں کی ٹرانسپورٹ سروس کو شروع کیا ہے۔ اس سے قبل ٹورسٹوں کر بیرون ریاستوں سے لانے والی گاڑیاں ہی شنکر آچاریہ مندر تک سیاحوں کو لے جاتی تھیں،تاہم حاجی پیر ٹرانسپورٹ نے پہل کرتے ہوئے دیگر سیاحوں کو بھی یہ سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کیا۔ کشمیر پسنجر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیخ محمد یوسف نے کہا کہ روڈ ٹرانسپورٹ دفتر(آرٹی او) کے ساتھ میٹنگ کرکے اس بات کا فیصلہ لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سروس سے ان سیاحوں کو بھی مندر تک رسائی حاصل ہوگی جو بڑی بسوں کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے۔شیخ محمد یوسف نے کہا کہ ابتداء میں10مازدا گاڑیوں کو کام پر لگایا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں سیاحوں کے رجحانات کو دیکھ کر اس میں اضافہ بھی کیاق جاسکتا ہے۔










