سیاحتی ڈھانچوں کیلئے ماحول دوست درجہ بندی نظام

نفاذ کیلئے یوٹی ، ضلعی و سب ڈویڑنل سطح پر3 کمیٹیوں کا قیام

سرینگر///حکام نے جموں کشمیر میں تواضع(ہاسپٹلٹی) شعبے میں ’’سوچتا ماحول دوست درجہ بندی نظام کے نفاذ کیلئے یو ٹی سطح کے علاوہ ضلعی و سب ڈویڑنل سطحوں پر کمیٹیوں کے قیام کو چیف سیکریٹری کی سربراہی میںمنظوری دی ہے۔ یہ کمیٹیاں مہمان نوازی کی سہولیات جیسے ہوٹلوں،مہمان گاہوں،گھروں میںمہمان سیاحوں کو ٹھرانے اور سیاحتی مقامات پرٹھرنے کیلئے دیگر ڈھانچوں و سہولیاتی مقامات میںرہنما خطوط کی بنیاد پر محفوظ نکاسی سے متعلق’ سوچتا گرین لیف ریٹنگ سسٹم‘ کا نفاذ عمل میں لائے گی۔وائس آف انڈیا کے مطابق یوٹی سطح پراس5رکنی کمیٹی کی کمان چیف سیکریٹری کو سونپی گئی ہیں جبکہ ناظم سیاحت ممبر سیکریٹری اور سوچھ بھارت مشن(گرامین) کے منیجنگ ڈائریکٹر کنونیئرہونگے۔کمیٹی میں انچارج رورل سینی ٹیشن اور محکمہ سیاحت کے انتظامی سیکریٹرئی ممبران ہونگے۔ سرکار نے کہا ہے کہ مذکورہ کمیٹی سہ ماہی بنیادوں پر میٹنگوں میں ضلعی کمیٹیوں کے کام کا جائزہ لے گی اور ضلعی کمیٹیوں کے کردار کو توسیع دھ گی۔کمیٹی کو اس بات کا اختیار دیا گیا ہے کہ وہ عارضی یا مستقل بنیادوں پر کسی بھی ممبر کو کمیٹی میں،ان کی ضرورت کے مطابق شامل کرسکتی ہیں جبکہ فیڈریشن آف ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن،ہوٹل ایسو سی ایشن،انڈئن ہیرٹیج ہوٹل ایسو سی ایشن،ٹراول ایجنٹس ایسو سی ایشن اور ایسو سی ایشن آف تور آپریٹرس کے یوٹی سطح کے نمائندوں کو اس میں شریک ممبران کے طور پر شامل کرسکتے ہیں۔ ضلعی کمیٹیوں کی کمان متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو سونپی گئی ہیں جبکہ6رکنی کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر پنچایت کو ممبر سیکریٹری اور پنچایتی راج اداروں،سوچتھا بھارت مشن( گرامین )کے ضلع کارڈی نیٹر،محکمہ سیاحت کے ضلع نمائندے کے علاوہ ایڈیشنل ڈسڑک ڈیولپمنٹ کمشنر کو ممبران کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ضلع کمیٹی کے چیئرمین کو واختیار دیا گیا ہے کہ وہ شعبہ سیاحت کے آزاد نمائندوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ ضلعی کمیٹیاں ہر ماہ سب کمیٹیوں کی جانچ رپورٹوں کا جائزہ لیکر انہیں یو ٹی کمیٹی کو روانہ کرے گی۔ سب کمیٹیوں کی کمان متعلقہ سب ڈویڑنل مجسٹریت کو سونپی گئی ہیں،جو از خود ان سب کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایں گے۔سب ڈویڑنل مجسٹریٹ متعلقین کے نمائندوں جیسے سوچھتا بھارت مشن (گرامین) اور دیگر محکموں کے نمائندوں کو جانچ کمیٹیوں میں شامل کرسکتے ہیں۔یہ جانچ کمیٹیاں سرٹفکیٹوں کی موجودہ حیثیت کا معائنہ کرکے ایس ڈی ایم کو رپورٹ پیش کریں گی،جو کہ اپنے تاثرات قلمبند کرکے حتمی درجہ بندی کیلئے ضلع کمیٹیوں کو روانہ کریں گے۔