ہدف حاصل کرنے کیلئے گھر گھر مہم شروع کی
سری نگر//سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے اگست مہینے کے آخیر تک آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی صحت سکیم کے تحت صد فیصدہدف حاصل کرنے کے لئے گھر گھر مہم شروع کی ہے۔پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم منوج کمار دِویدی نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اِس برس اگست کے آخیر تک جموںوکشمیر کے تمام علاقو ں میں صدفیصد ہدف حاصل کرنے کے لئے گھر گھر مہم شروع کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے چیف میڈیکل آفیسر اور بلاک میڈیکل افسران پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کئے گئے اہم فلاحی پروگرام سے محروم آبادی تک پہنچنے کے لئے آشا ورکروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائیں۔سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے ضلع اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر گولڈن کارڈ جاری کرنے کے لئے پہلے ہی مختلف مقامات پر سہولیات قائم کی ہیں جہاں لوگوں کو سہولیت فراہم کی جاتی ہے ۔ اِس سکیم کے فوائد کے بارے میں رہنمائی اور تعلیم دی جاتی ہے اور انہیں گولڈن کارڈ جاری کئے جاتے ہیں۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی صحت سکیم آیوشی سوڈان نے کہا ،’’ ہمارا مشن مہینے کے آخیرتک صدفیصد ہدف کو یقینی بنانا ہے ۔ ہم اِس سکیم کے تحت ہر فرد کو کور کریں گے ۔‘‘سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لئے گولڈن کارڈوں کی خاطر خود کو رجسٹر کرنے کے لئے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مختلف ذرائع کا اِستعمال کیا۔اِنتظامیہ کی طرف سے ٹی وی ، ریڈیو او رپرنٹ اور سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع سے بیداری مہم پہلے سے ہی جاری ہے ۔ گولڈ ن کارڈوں کی رَسائی کو بھی آسان بنایا گیا ہے تاکہ ہر کسی کو اَپنے علاقے میںمل سکے۔آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ) صحت نے حال ہی میں جموںوکشمیر یوٹی کے شہریوں کو 5لاکھ مفت علاج فراہم کرنے کا ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ) صحت سکیم ان غریب کنبوں کے لئے اُمید کی کرن بن گئی ہے جو ملک کے نامور اور معروف طبی اِداروں میں صحت کا علاج نہیں کرسکتے ۔حال ہی میں جے کے آر ایل ایم سے منسلک خواتین اور ان کے کنبوں کے لئے ایک خصوصی پہل شروع کی گئی ہے تاکہ ان کا مفت علاج کیا جاسکے۔ جموںوکشمیر کے لوگوں کو بہت زیادہ ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ صحت سکیم اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی کے ساتھ مل کر شروع کی گئی تھی۔ جموںوکشمیر میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ) صحت سکیم فہرست میں شامل ہسپتالوں میں تمام رہائشیوں کو ہر برس 5لاکھ روپے کا ہیلتھ اِنشورنس کو ر فراہم کرتی ہے ۔اِس سکیم میں ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے کے تین دِن اور ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد کے پندرہ دِنوں کے اَخراجات بشمول تشخیص اور اَدویات شامل ہیں۔سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے ’’ گائو ں گائوں آیوشمان ‘‘ کی پہل کے تحت دُور دراز اور دُور اُفتادہ علاقوں کے دیہاتوں تک پہنچنے کا آغاز کیا ہے جو کہ موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے باقی دُنیا سے منقطع رہتے ہیں تاکہ سکیم کے فوائد کو ہر فائدہ اُٹھانے والے تک پہنچایا جاسکے ۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے سکیم کے تحت تمام اہل مستفیدین کی بغیر پریشانی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لئے جموں وکشمیر میں زائد اَز 8,000 کامن سروس سینٹروں ( سی ایس سیز) کا نیٹ ورک قائم کیا ہے ۔ پی آر آئی کے نمائندوں اور آشاورکروں کے ساتھ مل کر نچلی سطح پر صد فیصد رجسٹریشن اور بیداری کی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لئے دیہاتوں میں بھی وِی ایل اِی سینٹر قائم کئے جارہے ہیں۔










