سونہ مرگ اور مانسبل ہفتہ اور اتوار کو سیلانیوںکے بند کردیا گیا

سونہ مرگ اور مانسبل ہفتہ اور اتوار کو سیلانیوںکے بند کردیا گیا

سرینگر//سونہ مرگ اور مانسبل کو سنیچر اور اتوار کو سیاحوں کیلئے بند رکھا گیا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان سیاحتی مقامات کی طرف مذکورہ دنوں سفر نہ کریں ۔ کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق ضلع انتظامیہ گاندربل نے صحت افزا مقام سونہ مرگ اور مانسبل میں سنیچروار اور اتوار کو سیلانیوں کی آمد پر پابندی عائد کی ہے۔ذرائع کے مطاق کورونا وائرس کی پیش نظر ضلع انتظامیہ گاندربل نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں صحت افزا مقام سونہ مرگ اور مانسبل کی طرف جانے والے سیلانیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں مقامات پر ا نہی سیاحوں کو جانے کی اجازت دی جائے گی جن کے پاس ہوٹل کی تصدیق شدہ بکنگ ہوگی۔ضلع انتظامیہ گاندربل نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ بارسو اور گنڈ گگن گیر میں ناکہ لگاکر کسی سیلانی کو ان مقامات کی طرف جانے کی اجازت نہیں دے۔ضلع انتظامیہ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ سونہ مرگ شاہراہ پر صرف لداخ کی طرف جانے والے گاڑیوں کو ہی جانے کی اجازت دی جائے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق صحت افزا مقام سونہ مرگ اور مانسبل میں انہی سیاحوں کو جانے کی اجازت دی جائے گی جن کے پاس کسی ہوٹل کی تصدیق شدہ بکنگ ہوگی۔ضلع انتظامیہ نے سی ای او سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو حکم دیا ہے کہ سونہ مرگ کے ہوٹل والوں سے کہے کہ وہ اپنے ہوٹلوں کو سینی ٹائز کریں اور ایس او پیز کا احترام کریں۔یاد رہے کہ کووڈ 19کے پیش نظر گزشتہ جمعہ کو مذہبی مقامات کو بھی بند کردیا گیا تھا جن میں جامع مسجد سرینگر،درگاہ حضرتبل اور دیگر جگہوں پر جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کوروناوائرس کی ممکنہ تیسری لہر سے بچنے کیلئے اس طرح کے اقدامات اُٹھائے جارے ہیں ۔