یکم مارچ سے بجلی سپلائی میں کافی بہتری آنے کاامکان

سوبھاگیہ سکیم سے جموں و کشمیر کے دیہی علاقے روشن

اِس سکیم کے تحت تقریباً3لاکھ گھرانوں کو بجلی فراہم کی گئی

سری نگر//جے اینڈ کے پاور ڈیپارٹمنٹ ڈیولپمنٹ جموںوکشمیر یوٹی کے ہر گائوں میں برقی کاری کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کر رہا ہے ۔ سوبھاگیہ سکیم کے تحت جموںوکشمیر یوٹی میں تقریباً 3,57,405 گھرانوں کو بجلی فراہم کی گئی ہے ۔ جموںوکشمیر حکومت نے پہاڑی خطوں میں دشوار گذار اور خطے کی مشکل ٹپو گرافی جیسی بہت سے قدرتی رُکاوٹوں کا سامنا کرنے کے باوجود ان مقامات پر رہنے والے باشندوں کا بلب کی روشنی دیکھنے کا خواب پورا کیا ۔آزادی کے 73 برس بعد پہلی بار اودھمپور کے گائوں سدل اور ڈوڈہ ضلع کے گنوری۔ تنتا گائوں میں بجلی کے بلب کی روشنی نے ان گائوںکے لوگوں کی زندگی سے دہائیوں کے اَندھیرے کو ختم کیا۔گنوری۔ تنتا گائوں کے ایک بزرگ نے کہا کہ وہ اَب تک بجلی کے بغیر کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔اُنہوں نے کہا،’’ سوبھاگیہ سکیم کے تحت ہمیں بجلی فراہم کرنے کے بعد ہماری زندگی بہت آسان ہو گئی ۔ ہمارے بچے اَب رات کے اَوقات میں بھی آرام سے پڑھتے ہیں ۔ پہلے وہ شام کے اَوقات کے بعد پڑھ نہیں سکتے تھے ۔ہمیں اَپنے گھروں میں روشنی کے لئے لکڑیاں جلانی پڑیں۔‘‘اِسی طرح راجوری کے نوشہرہ سب ڈویژن کے دُور دراز اور پہاڑی سرحدی علاقوں میں حکومت کی سوبھاگیہ سکیم کے تحت بجلی حاصل کرنے کے بعد اَپنی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کا تجربہ کر رہے ہیں۔یہ علاقہ گذشتہ سات دہائیوں سے بجلی کی فراہمی سے محروم تھا۔علاقے کے ایک رہائشی عبدالحمید نے کہا،’’ ہم سوبھاگیہ جیسی اہم سکیمیں شروع کرنے کے لئے حکومت کا شکر گزار ہیں جس نے ہماری زندگی کو کئی طریقوں سے آرام دہ او رآسان بنایا ہے ۔ پہلے ہمارے بچے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے تھے ۔ ہمیں اَپنے موبائل فون چارج کرنے کے لئے دوسرے گائو ں میں جانا پڑتا تھا۔‘‘سرپنچ حلقہ کوٹیار ہبالا پون کمار نے مرکز ی حکومت اور جموںوکشمیر حکومت کا شکریہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے دُور دراز سدل گائوں میں اَپنے گھروں کو روشن دیکھنے کے خواب کو پورا کیا۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ جموںوکشمیر کو مقررہ وقت سے پہلے صد فیصد برقی کاری کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے مرکزی حکومت سے 100کروڑ روپے کا اَنعام ملا ہے۔واضح رہے کہ جموںوکشمیر یوٹی نے پردھان منتری سہج بجلی ہرھر یوجنا ’’ سوبھاگیہ ‘‘ کے تحت ایک او رسنگ میل حاصل کیا ہے جس سے جموںوکشمیر نے دیہی بجلی کاری کا صد فیصد ہدف بھی مقررہ تاریخ سے پہلے حاصل کیا ہے ۔