23سے25مئی تک موسم خراب ،دوران شب حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ
سری نگر//محکمہ موسمیات کی روزانہ بنایدوں پرکی جانے والی پیش گوئی کے مطابق ہفتہ کو سری نگرسمیت پوری کشمیروادی میں دن بھر سورج آب وتاب کیساتھ چمکتا رہا۔تاہم متعلقہ محکمے نے بعددوپہراورشام کے وقت کچھ ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کوخارج از امکان قرار نہیں دیا ہے ۔اس دوران جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات پورے کشمیرمیں درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات نے کسانوں اورباغ مالکان کو مشورہ دیاہے کہ وہ خشک موسم کافائدہ اُٹھاتے ہوئے فصلوں کوکاٹ سکتے ہیں ،کھیتوںمیں کھادڈال سکتے ہیں اور باغات میں دواپاشی بھی کرسکتے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق ہفتہ کی صبح جاری تازہ موسمی ایڈوائزری میں محکمہ موسمیات نے کہاکہ 22مئی تک جموںوکشمیر بالخصوص وادی میں موسم بنیادی طور پرصاف رہے گا،تاہم دوپہراورشام کے وقت کچھ ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کوخارج از امکان قرار نہیںجا سکتاہے۔متعلقہ محکمے نے پیش گوئی کی کہ23سے25مئی تک وسیع پیمانے پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ چند مقامات پرژالہ باری اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔محکمہ ھٰذا نے مزید کہاکہ23مئی سے بڑے پیمانے پر بارش کی کوئی پیش گوئی کے بیچ رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات نے مزیدبتایا کہ سری نگر میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات درجہ حرارت9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوںنے کہاکہ قاضی گنڈ میں دوران شب کم سے کم پارہ 7.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے2.6ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔اسی طرح سے پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت3.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس مشہور سیاحتی مقام کیلئے معمول سے2.3ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات پارہ8.3ڈگری سینٹی گریڈدرج ہواجومعمول سے1.8ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ کوکرناگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کیلئے معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اوریہ شمالی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام کیلئے معمول سے 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔










