سرینگر //بانڈی پورہکے سنبل علاقے میں جمعہ کے روز ایک ٹریکٹر اُلٹ جانے سے اس کا ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا ۔ وائس آف انڈیاکے مطابق شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے نوگام سنبل علاقے میں جمعہ کی دوپہر ٹریکٹر کے نیچے گرنے سے ایک ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ، نوگام سنبل میں ایک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک ٹریکٹر الٹ گیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹریکٹر ڈرائیور کی شناخت محمد یوسف ملہ ولد محمد اسحاق، ساکن نوگام سنبل کے طور پر ہوئی، وہ شدید زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ اسے سی ایچ سی سنبل منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس دوران پولیس نے نوٹس لے لیا ہے۔










