سرینگر//امامیہ فیڈریشن کشمیر نے کشمیر میں سماجی برأیوں کے بڑھتے پھیلاو پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ان برایوں کی روک تھام کے لیےء اجتماعی کوششوں کو وقت کا نا گزیر تقاضا قرار دیا ھے اخبارات کے لے جاری بیان میں تنظیم کے جنرل سیکٹری غلام مہدی نے کشمیر میں دس ھزار کے قریب عورتوں کی گمشدگی کو ایک سنگین انسانی مسلہ قرار دیتے ھوے حکومت اور حقوق بشر کے محافظ اداروں کو اس انسانی مسلے پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور دیا ھے بیان میں کہا گیا کہ ایک طرف کشمیر میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دس لاکھ کے قریب لوگ جس میں بڑی تعداد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی ھی منشیات کی لت میں مبتلا ہوچکے ھیں اور دوسری طرف ھزاروں عورتوں کی گمشدگی اب ایک اور سنگین مسلے کی صورت میں ھم سب کے لے لمحہ فکریہ ھے ترجمان نے کہا کہ یہ حکومت اور انسانی حقوق کے محافظ اداروں کی ذمہ داری ھے کہ اس سے پہلے کہ حالات سنگین رخ اختیار کریں منشیات کی وبا اور گمشدگی کے عوامل کا سدباب کریں بیان میں کہا کہ نوجوان میں بے روزگاری نے شدید مایوسی کو جنم دیا ھےا ور یہ والدین کی بھی ذمہ داری ھے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری نوکریوں کے پیچھے بھاگنے کے بجاے خود روزگاری کی طرف مایل کرنے کی کوشش کریں اور حکومت کوبھی اس ضمن میں محض اعلانات کے بجاے نوجوانوں میں خود روزگار کی سکیمیں متعارف کرنے کی کوشش کرنی چاھے










