سعودی عرب میں کام کرنے والے25سالہ کشمیری نوجوان کی موت

سعودی عرب میں کام کرنے والے25سالہ کشمیری نوجوان کی موت

میت کی واپسی میں مدد کی LGسے اپیل

سری نگر//سعودی عرب میں کام کرنے والا 25 سالہ کشمیری نوجوان منگل کو اپنے کام کی جگہ کے قریب پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں بتایا کہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا عمران احمد شیخ ،گزشتہ2برسوں سے سعودی عرب میں شاہ وارمر کمپنی طائف میں کام کرتا تھا۔بیان کے مطابق کہ19 اپریل2022 کو25سالہ کشمیری نوجوان کو کام کی جگہ کے قریب مردہ پایاگیاا۔ موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے اور متعدد متضادمعلومات دی جارہی ہیں۔ اس کے اہل خانہ کے مطابق، سعودیہ پولیس نے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اپنی تحویل میں لی اور پولیس موت کی اصل وجہ کا بھی پتہ لگا رہی ہے۔اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ناصرکھوئہامی نے مزید کہا کہ لواحقین کو میت کی لاشیں کشمیر واپس لانے میں مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر اقدامات کریں اور وزارت خارجہ کے ساتھ اس معاملے کی پیروی کریں تاکہ متوفی کی لاشوں کو سعودی عرب سے ان کے آبائی گاؤں میں آخری رسومات کے لیے ہندوستان واپس لانے میں مدد کی جا سکے۔