drug

سری نگر میں بھی منشیات اورنشہ آورادویات کے دھندے میں اضافہ

2022میں منشیات فروشوں کیخلاف169مقدمات درج:پولیس

سرینگر//گزشتہ سال گرمائی دارالحکومت سری نگر میں منشیات کے استعمال کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔کیونکہ ضلع سری نگر کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی واسمگلنگ سے متعلق کم از کم 169 مقدمات درج کیے گئے۔اس دوران معلوم ہواکہ 2020سے گزشتہ تین سالوںمیں 565منشیات فروشوںکو گرفتار کیاگیا ۔جے کے این ایس کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس نے گزشتہ سال سری نگر شہر کے مختلف علاقوں اور مضافاتی علاقوں سے 286 منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کیا۔سری نگر پولیس نے منشیات فروشوں سے براؤن شوگر، ہیروئن، چرس، فکی، ممنوعہ نشہ آورادویات اور ٹکیاں برآمد کر لیے۔ متعدد منشیات فروش جو عادی مجرم تھے اور بظاہر معاشرے کے لیے خطرہ تھے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس نے گزشتہ سال سری نگر میں منشیات کے عادی افراد اور سوداگروں سے تقریباً ایک لاکھ نشہ آورٹکیاں وکیپسول اور 10ہزار کے لگ بھگ نشہ آورادویات کی بوتلیں بھی برآمدکیں۔اس دوران معلوم ہواکہ پولیس نے گزشتہ3 سالوں میں منشیات فروشی سے متعلق 335 مقدمات درج کئے اور565 منشیات فروش گرفتارکیا۔ پولیس نے مزید انکشاف کیا کہ تین سالوں میں این ڈی پی ایس کے تحت182 مقدمات درج کیے گئے اور ان مقدمات میں 336 افراد کو گرفتار کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ سال2020 میں منشیات کے کاروبار میں ملوث 159 افراد کو گرفتار کیا گیا، منشیات فروشوں کے خلاف 92 مقدمات درج کیے گئے۔ 2021 میں74 مقدمات درج کیے گئے اور 120 افراد کومنشیات فروشی کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔ 2022 میں169 منشیات فروشوں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے اور286 منشیات کے اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا، جو کہ2021 میں درج کیے گئے مقدمات کی تعداد سے دوگنا ہے، ایک آر ٹی آئی کے جواب میں پولیس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اس دوران 20.4 گرام براؤن شوگر، 3.7 کلو گرام ہیروئن، 19.6 کلو گرام چرس،نشہ آورادویات کی 8526 بوتلیں، 31631نشہ آورکیپسول وٹکیاں اور1.87 کلو گرام پوست یا کوکین وغیرہ برآمد کیاگیا۔پولیس کے مطابق 2021میں 91.4 گرام براؤن شوگر، 442 گرام ہیروئن، 13.16 کلو گرام چرس، 69 کلو گرام بھکی ( پوست کی بھوسی)، 357نشہ آورادویات کی بوتلیں، 11078نشہ آورٹکیاں وکیپسول ، 42 کلو گرام فکی یا اسٹرا کی گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسی طرح 2022 میں97.3 گرام براؤن شوگر، 414 گرام ہیروئن، 14.1 کلو گرام چرس، 5774نشہ آورادویات کی بوتلیں، 99382نشہ آورٹکیاں وکیپسول ، 77.34 کلو گرام پوست یا بھنگ یا بھنگ وغیرہ بھی برآمد کرکے ضبط کیاگیا۔