سری نگر اورگاندربل میں2غیرمقامی باشندوں کی پُراسرارموت

سری نگر اورگاندربل میں2غیرمقامی باشندوں کی پُراسرارموت

سری نگر//سری نگر اورگاندربل میں 2الگ الگ واقعات میں 2غیرمقامی افراد کی موت واقعہ ہوگئی ۔اس دوران ترال میں گیس سلنڈر دھماکے میں جھلسی لڑکی 6دن بعدزندگی کی جنگ ہار گئی ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق وسطی کشمیر سری نگر ضلع کے بسنت باغ علاقے میں ہفتہ کو ایک غیر مقامی باشندے کو لٹکا ہوا پایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بہار کا ایک18 سالہ نوجوان بسنت باغ سری نگر میں لٹکتا ہوا پایا گیا جہاں وہ کرایہ دار کے طور پر رہ رہا تھا۔ اسے ایس ایم ایچ ایس سری نگر لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ حالت میں لایا جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اس دوران وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گگن گیر علاقے میں ہفتہ کو ایک غیر مقامی مزدورکو پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ52سالہ سدھاکر پرساد ولد بیجناتھ رام ساکن کمہیا بلیا یو پی ڈی اے ایپکو کمپنی گنگن گیر گاندربل میں کام کرنے والا پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ایس ڈی ایچ کنگن لایا گیا۔ اس دوران مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔دریں اثناء جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی جو تقریباً ایک ہفتہ قبل گیس کے اخراج کی وجہ سے جھلس کر زخمی ہوئی تھی، ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں دم توڑ گئی۔ذرائع نے بتایاکہ 18سالہ دوشیزہ انیسہ جاوید دختر جاوید احمد نجار ساکنہ ہاری پاری گام ترال21 مئی کو اپنے گھرپر گیس خارج ہونے کے بعدہوئے دھماکے میں شدید طور پر جھلس گئی تھی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ لڑکی کو علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے اسے جدید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس نے ہفتے کی صبح دم توڑ دیا۔