بے ہو ش ہونے کے بعد موت کی آغوش میں چلا گیا
سرینگر // سرینگر میں مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک سیاح بے ہوش ہونے کے بعد موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا سیاح کی جمعہ کی شام دیر گئے سرینگرکے ایک ہوٹل میں موت واقع ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایک سیاح جس کی شناخت موراسنگ پرمار ساکن مدھیہ پردیش جو ہاؤس بوٹ شاہ جہاں سرینگر میں مقیم تھا بے ہوش ہو گیا اور بعد میں اسے علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ طبی قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد میت کو آبائی پتہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک سیاح بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اسے اسپتال پہنچایا جائے گا جہاں اس کی موت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ معاملے سے متعلق کیس درج کر لی گئی ہے اور ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد سیاح کی نعش آبائی علاقے میں روانہ کی گئی ۔










