بمنہ بائی پاس فلائی اوور جون کے آخر تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا
سرینگر//سرینگر میں زیر تکمیل اب تک کے سب سے بڑے فلائی اوور بمنہ بائی پاس پر قریب قریب کام مکمل ہوچکا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے رواں ماہ کے آخر یا جولائی کے پہلے ہفتے میں ٹریک کی نقل و حمل کیلئے کھول دیا جائے گا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق متوقع ہے کہ بمنہ بائی پاس فلائی اوور جون 2024 کے آخر تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس سے مسافروں کو کاری راحت ملے گی۔حکام کے مطابق اگر موسمی حالات ناسازگار رہے تو افتتاح جولائی کے پہلے ہفتے تک موخر ہو سکتا ہے۔روڈز اینڈ بلڈنگز (آر اینڈ بی) ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بمنہ بائی پاس فلائی اوور پر تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے، صرف ایک طرف کی میکادائزیشن باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ “مکاڈمائزیشن جون کے آخری ہفتے تک مکمل ہو جائے گی، بشرطیکہ موسم سازگار ہو،” انہوں نے مزید کہا کہ موسم کے لحاظ سے فلائی اوور کو جون کے آخر یا جولائی کے شروع میں عوام کے لیے کھولا جا سکتا ہے۔آر اینڈ بی ڈیپارٹمنٹ میں بائی پاس ڈویڑن کے ایگزیکٹو انجینئر اسحاق احمد نے تصدیق کی کہ بائی پاس جنکشن کے تینوں اہم پلوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بمنہ بائی پاس فلائی اوور جون کے آخر یا جولائی کے شروع میں کام شروع کر دیا جائے گا۔انجینئر نے دیگر منصوبوں کے بارے میں بھی اپ ڈیٹس فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نوگام پراجیکٹ جولائی تک مکمل ہونے کی امید ہے، جبکہ سنات نگر پل کی تعمیر دسمبر 2024 کے آخر یا جنوری 2025 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔










