گاڑی میں سوار دس افراد موقعہ پر ہی لقمہ اجل ، گاڑی کو بھی شدید نقصان
سرینگر / / سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں10مزدور لقمہ اجل بن گئے ۔ ادھر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر کئی سیاسی لیڈران نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں سرینگر شاہراہ پر رام بن کے قریب جمعہ کی صبح ایک المناک حادثہ پیش آیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں ست سرینگر کی جانب آ رہی ایک کار بیٹر ی چشمہ کے قریب ڈرائیو ر کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری ۔ معلوم ہوا ہے کہ گاڑی جموں سے مسافروں کو سرینگر کو لیکر جا رہی تھی اور جونہی بیٹر چشمہ کے نزدیک پہنچی تو ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا جس کے ساتھ ہی مسافروں سے بھری گاڑی کھائی میں جاگری ۔ حادثے پیش آنے کے ساتھ ہی وہاں چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دی جس کے ساتھ ہی وہاں مقامی لوگوں نے پہنچ کر بچائو آپریشن شروع کر دیا جس کے ساتھ ہی انتظامیہ کے افسران بھی وہاں پہنچ کر بچائو کارروائیاں شروع کر دی اور شدید زخمی حالت میں مسافروں کو علاج کیلئے اسپتال پہنچایا گیا جہاں 10زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جمعہ کی اعلیٰ الصبح حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں سے بیشتر بہار سے تعلق رکھنے والے ہیں ۔ادھر جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اس واقعہ پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے قریب پیش آئے حادثہ پر صدر ہند اور لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایکس پر انہوں نے لکھا ’’رام بن میں ایک المناک بس حادثے میں جانوں کے ضیاع سے انتہائی دکھ ہوا ہے۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ‘‘ ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو مہلوکین کے لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ادھر صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے بیٹری چشمہ رام بن میں دلدوز سڑک حادثے میں 10افراد کے لقمہ اجل بن جانے پر زبردست رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں لیڈران نے حادثے میں لقمہ اجل بنے افراد کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لقمہ اجل بنے کے لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کیلئے اللہ سے دعا مانگی۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ لقمہ اجل بنے افراد کے پسمادگان کے حق میں ایکش گریشیا ریلیف فراہم کی جائے۔










