سریندر کمار چودھری نے زبرون پارک میں ’ کشمیر ایکسپو2026‘ کا اِفتتاح کیا

سریندر کمار چودھری نے زبرون پارک میں ’ کشمیر ایکسپو2026‘ کا اِفتتاح کیا

تین روزہ نمائش میں جموںوکشمیر کی دستکاری ، ثقافت ، ضیافتیں اور کاروباری صلاحیتوں کو اُجاگر کیا جارہا ہے

سری نگر//محکمہ صنعت و حرفت کے زیر اہتمام ’جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) ‘نے ’کشمیر ایکسپور2026‘ کا اِنعقاد کیا ہے ۔یہ نمائش 11 سے 13 ؍ستمبر 2026 ء تک جاری رہے گی۔ اس برس ایکسپو کا تھیم ’’دستکاری، ثقافت اور ضیافتوں کا جشن ۔ ہنرمند ہاتھوں اور صلاحیتوں کو بااختیار بنا کر کشمیر کے شاندارورثے کی نمائش‘‘ ہے۔نائب وزیراعلیٰ سریندرکمار چودھری نے کشمیر ایکسپو کا اِفتتاح آج زبرون پارک بلیوارڈ روڈ سری نگر میں کیا۔یہ ایکسپو میں کاریگروں، دستکاروں،بُنکروں، کاروباری اَفراد، تاجروں اور دیگرمتعلقہ شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی ہے جہاں انہیں جموں و کشمیر کی منفرد مصنوعات، دستکاری اور ثقافتی ورثے کو اُجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔اِس موقعہ پر نائب وزیراعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ کشمیر ایکسپو 2026 ‘ ایک اہم اقدام ہے جو خطے کے کاریگروں، کاروباری اَفراد اور مقامی اِداروں کو زیادہ نمایاں مقام اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے کے لئے ہے۔ اُنہوں نے کہا، ’’کشمیر ایکسپو 2026 جموں و کشمیر کی غیر معمولی دستکاری، ثقافتی ورثے اور کاروباری جذبے کا جشن ہے۔ یہ ایکسپو کا مقصد ہمارے مقامی ہنر اور مصنوعات کو وسیع تر مارکیٹوںسے جوڑنے کے لئے ہے اور کاریگروں، کاروباری اَفراد اور اِداروں کے لئے ترقی اور کامیابی کے بامعنی مواقع پیدا کرتا ہے۔‘‘اُنہوںنے کہا کہ اس ایونٹ میں دستکاری، ہینڈلوم مصنوعات، روایتی ہنر، مقامی پیداوار، کشمیری ضیافتیں اور جدید مصنوعات کی متنوع نمائش شامل ہے جو خطے کی تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری جذبے کو اُجاگر کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو میں شرکت کرنے والے کاروباری اِداروں اور کاریگروں کے لئے بھی یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ وسیع مارکیٹ میں اَپنی پہچان بنائیں،وزیٹروں سے بات چیت کریں اور نئے کاروباری اور مارکیٹ کے مواقع تلاش کریں۔جے کے ٹی پی او مارکیٹ روابط کو آسان بنا کر اور مقامی اِداروں کو خریداروں اور کاروباری فریقین سے جوڑنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کر کے جموں و کشمیر سے تجارت، کاروبار، سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔۔ یہ تنظیم’وَن ڈِسٹرکٹ وَن پروڈکٹ(او ڈِی او پی) کے فروغ، تجارتی میلوں اور نمائشوں،بائیر سیلر میٹ ، ضلعی برآمدی فروغ کی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل مارکیٹ روابط کے لئے نوڈل ایجنسی کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہے۔’کشمیر ایکسپو 2026 ‘بھی انہی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد مارکیٹ تک رَسائی کو مضبوط بنانا، مقامی مصنوعات کو فروغ دینا، کاریگروں اور کاروباری اَفراد کو بااِختیار بنانا اور جموں و کشمیر کی بھرپور معاشی و ثقافتی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہے۔ایکسپو 13 ؍ستمبر 2026 ء تک زبرون پارک بلیوارڈ روڈ سری نگر میں جاری رہے گا۔ یہ نمائش عام لوگوں کے لئے بھی کھلی ہے جہاں انہیں ایک ہی پلیٹ فارم پر خطے کی منفرد دستکاری، ثقافت اور لذیذ ضیافتوںسے روشناس ہونے کا موقعہ ملے گا۔