سرکاری ڈیوٹی کے طور26جنوری تقریبات میں شریک ہونے کا حکم

سرکاری ڈیوٹی کے طور26جنوری تقریبات میں شریک ہونے کا حکم

سری نگر//حکومت نے جموں میں تعینات افسران، اہلکاروں سے یوم جمہوریت تقریب میں شرکت کرنے کو لازمی قرار دہا ہے اور اس دن کو سرکاری ڈیوٹی کے طور انجام دینے کے لئے کہا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق حکومت نے جمعرات کو جموں میں تعینات سرکاری اور پبلک سیکٹر کے اداروں کے تمام افسران اور اہلکاروں سے کہا کہ وہ اپنی سرکاری ڈیوٹی کے ایک حصے کے طور پر 26 جنوری کی تقریب میں شرکت کریں۔یوم جمہوریہ – 2022کی مرکزی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم، جموں میں منعقد کی جا رہی ہے، جہاں لیفٹیننٹ گورنر تقریب کی صدارت کریں گے اور سلامی لیں گے،” حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلرمیں لکھا ہے۔سرکولر میںمزید کہا، “جموں میں تعینات حکومت اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگز کے تمام افسران،اہلکاروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی سرکاری ڈیوٹی کے ایک حصے کے طور پر تقریب میں شرکت کریں۔” پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کے محکمے اور چیف ایگزیکٹوز اس تقریب میں اپنی اور ان کے ماتحت ملازمین کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔