سرکاری نوکری حاصل کرنے والوں کو 21دنوں کے اندر اندر سی آئی ڈی ویرفکیشن پیش کرنے کی ہدایت

سرکاری نوکری حاصل کرنے والوں کو 21دنوں کے اندر اندر سی آئی ڈی ویرفکیشن پیش کرنے کی ہدایت

ویری فکیشن اجراء کرنے والی ایجنسیوں کے لئے بھی وقت کی حد مقررکی جانی چاہئے /تعلیم یافتہ بیروز گار

سرینگر / /سرکاری نوکریاں حاصل کرنے والوں کو21دنوں کے اندر اندر سی ا ٓئی ڈی ویری فکیشن پیش کرنے کے باضابطہ طور پرجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے احکامات صادر کئے گئے اور مقررہ مدت کے اندر اندر جوبی منتخب امیدوار ویری فکیشن سٹفیکٹ پیش کرنے میں ناکام ثابت ہوگا اس سے سرکاری نوکری حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں ہوگا۔ ادھرتعلیم یافتہ بیروزگاروں نے سرکاری حکم نامے کوناصاف کے منافی قرار دیتے ہوئے کہ اس کہ جہاں منتخب امیدواروں کے لئے وقت کی حدمقررکی گئی ہیں وہی ویری فکیشن کرنے والی ایجنسیوں کے لئے بھی اسی طرح کے احکامات صادرکئے جائیں تاکہ کسی امیدوار کومایوسی کاشکار ناہوناپڑیں ۔اے پی آ ئی کے مطابق اگر چہ سرکار نے پہلے سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے امیدواروںکوسی آئی ڈی ویری فکیشن لازمی قرار دی ہے تاہم اس سلسلے میں اب جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ اجراء کیاگیاہے جس میں یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ نو منتخب امیدواروں کے لئے 21دن ے اندر اندر ویری فکیشن پیش کرنا لازمی ہوگا اورا س مدت کئے دوران اگر کوئی ویری فکیشن پیش کرنے میں کامیا ب ہیں ہوا تواسے سرکاری نوکری حاصل کرنے کاکوئی حق نہیںہوگا ۔تعلیم یافتہ بیروزگاروں نے جنرل ایدمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کوانصاف کے منافی قرار دیتے ہوئے کہاکہ جہاں نوکریاں حاصل کرنے والے امیدواروں کے لئے سی آئی ڈی ویری فکیشن کولازمی قرار دیاگیاہے وہی ان ایجنسیوں کے لئے بھی اسی طرح کے احکامات صادر کئے ایسے امیدواروں کو سرکاری نوکریوں کے لئے منتخب ہوجائے اسی مدت کے دوران سی آ ئی ڈی ویری فکیشن اجرء کرنے کاپابند بنایاجائے ۔تعلیم یافتہ بیروزگاروںکے مطابق جوبھی امیدوار منتخب ہوگااسے صرف اپنی ہی سی آ ئی ڈی ویرفکیشن نہیں دینی ہے بلکہ اپنے نزدیکی لواحقین کے بارے میں تفصیلا فراہم کرنی ہے اور یہ کام ایجنسیوں کے ذریعے کرایاجاتاہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کے لئے بھی وقت کی حد مقررکی جائے تا کہ سرکاری نوکری حاصل کرنے کے لئے جوامیدوار منتخب ہوسکے انہیں مایوسی کاشکار ناہوناپڑیں۔