سرینگر//وزیر اعظم کے فلیگ شپ پروگرام ’ ڈیجٹل انڈیا ‘ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی حکومت نے ماضی قریب میں عام لوگوں اور ملازمین کیلئے ضروری خدمات کی فراہمی کیلئے ایک متحرک ڈیجٹل ماحولیاتی نظام بنانے کیلئے آئی ٹی سے چلنے والے مختلف حل نافذ کئے ہیں ۔ پچھلے ایک سال میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ( جی اے ڈی ) نے کامیابی کے ساتھ آن لائین خدمات جیسے ای آفس ، آن لائین پراپرٹی ریٹرن سسٹم ( پی آر ایس ) ، ویجی لینس کلیرنس سسٹم ( وی سی ایس ) ، ایمپلائیز مانیٹرنگ پورٹل ( ای پی ایم ) اور ایمپلائیز ویری فکیشن سسٹم ( ای وی ایس ) ، کو کامیابی سے نافذ کیا ہے ۔ سرکاری ملازمین کی سہولت کیلئے اور الیکٹرانک سروس ریکارڈ کے ذریعے خدمات کے معاملات کے بہتر انتظام کیلئے ایک عام پروڈکٹ پر مبنی حل فراہم کرنے کیلئے جس میں ای سروس بُک ، پرسنل انفارمیشن سسٹم اور دیگر ، تبادلے ، پروموشنز ، ویجی لینس اسٹیٹس ، پی آر ایس وغیرہ شامل ہیں نے تمام سرکاری ملازمین کیلئے ’ ایڈمنسٹریٹو منیجمنٹ سسٹم ‘ ( اے ایم ایس ) کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں پرنسپل سیکرٹری جی اے ڈی منوج کمار دویدی کی صدارت میں ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، کشمیر یونیورسٹی کے ماہرین کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کے دوران یہ دیکھا گیا کہ ’ ایڈمنسٹریٹو منیجمنٹ سسٹم ‘ تمام سرکاری ملازمین کے سروس ریکارڈ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کیلئے ’ ون اسٹاپ حل ‘ ہے اور اسے تمام محکموں کے ذریعے مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا ۔ ابتدائی طور پر آن لائین ماڈیول کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے لاگو کیا جائے گا ۔ تا ہم نظام کو نافذ کرنے کیلئے تمام سروس ریکارڈز کی ایک صاف اور غلطی سے پاک ڈیجٹل لائیبریری کا ہونا ضروری ہے جسے آن لائین اے ایم ایس پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ ڈرائینگ اینڈ ڈبرسنگ آفیسرز ( ڈی ڈی اوز ) کو سرکاری ملازمین کے تقرری کے احکامات کی توثیق کرنی ہوتی ہے ، اس کے بعد ان کی سروس بکوں کی اسکیننگ ہوتی ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ الیکٹرانک سروس ریکارڈ کی طرف منتقلی شفاف طریقے سے کی جائے ۔ اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 2022 کے نمبر جے کے ( جی اے ڈی ) 27 مورخہ 4-8-2022 کے ذریعے سرکلر ہدایات جاری کی گئی ہیں اور یہ مشق ڈی ڈی اوز کو 30 دنوں کے اندر مکمل کرنا ہے ۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کے پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹول کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا
جاوید ڈار نے جموںوکشمیر سے متعلق زرعی تحقیق اور اِختراع پر آئی سی اے آر کی توجہ پر زور دیا
عبدالرحیم راتھر نے پکھر پورہ عرس کے اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور پیشگی تیاریوں پر زو ردِیا
جاوید رانا نے سول سیکرٹریٹ میں متعدد وفود سے ملاقات کی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے متعدد اَراکین اسمبلی سے ملاقات کی
رشبھ پنت ٹیسٹ کرکٹ میں۱۰۰ چھکے لگانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے
یو ایف سی: اسلام مخاشیف نے ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا دفاع کیا
ہاکی ورلڈ کپ 2026‘ ہندوستان کی شاندارشروعات
قومی کھیل ایوارڈ 2025کا اعلان:تیجسون شنکر اور دیویا دیشمکھ سمیت 17کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ
شری بڈھا امرناتھ جی یاترا۔2026










