محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئر ان چیف کمیٹی کے سربراہ،11چیف انجینئر بھی شامل
سرینگر//محکمہ تعمیراتی عامہ نے محکمہ کی عمارتوں کو شمسی بجلی سے لیس کرنے کیلئے 22رکنی کمیٹی کو تشکیل دیاجس کی کمان انجینئر ان چیف کو سونپی گئی۔ یہ کمیٹی شمسی تونائی سے عمارتوں کو لیس کرنے کیلئے ٹینڈروں کے عمل اور قابل تجدید توانائی سروس کمپنیاں کے ماڈل ،چھتوں پر شمسی بجلی نصب کرنے والے پلانٹوں کے ڈیولپر کو رقومات کی ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق فیصلہ لینے کا مختار بنایا گیا ہے۔ کمیٹی کی کمان سیکریٹری ٹیکنیکل و محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئر ان چیف کو سونپی گئی ہے جبکہ محکمہ کے ڈائریکٹر فائنانس،ڈائریکٹر منصوبہ بندی، جموں اور کشمیر کے میکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجینئروں،جموں،چناب،پیر پنچال اور وسطی کشمیر،شمالی کشمیر کے علاوہ جنوبی کشمیر کے چیف انجینئروں،جموں کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن،این ایچ پی سی،آر ای سی کے نمائندے، ڈائریکٹوریٹ آف انسفکشنز و کالتی کنٹرول کے چیف انجینئر،جموں پا?ر ڈیولپمنٹ کاروریشن و کشمیر پا?ر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیف انجینئروں،انجینئر ان چیف کے دفتر میں سپر انٹنڈنٹ انجینئر اور جموں و کشمیر کے ایگزیکٹو انجینئر الیکٹریکل اس کمیٹی کے ممبران ہونگے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے سیکریٹری بھوپیندر کمار کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں شامل محکمہ جاتی سربرہاں،قابل تجدید توانائی سروس کمپنیوں،کیپکس اور ہائی بریڈ ماڈلوں کے نفاذ میں اپنی حدود میں نوڈل افسراں کا رول ادا کریں گے۔وزیر اعظم کے دفتر کی ہدایت کے مطابق کمیٹی محکمہ میں تمام سرکاری عمارتوں کے سولرائزیشن کے مشن کی نگرانی اکرے گی تاکہ دسمبر 2024 تک یا اس سے پہلے ہدف کو مکمل کیا جاسکے۔یہکمیٹی کیپیکس،ہائبرڈ طریقوں میں پروجیکٹ کے کامیاب نفاذ کے لیے وسائل کو متحرک کرنے کے جدید طریقوں پر مشورہ دے گی۔جبکہ محکمہ خزانہ و وزارت نئی و قابل تجدید تونائی اور دیگر فنڈنگ ایجنسیوں جیسے آر ای سی ودیگر مالیاتی اداروں کے ذریعے فنڈنگ کا ذریعہ تجویز کریں گے۔کمیٹی نئی و قابل تجدید تونائی کمپنیوں کے ٹینڈر اور نئی و قابل تجدید تونائی ایجنسیوں کی شناخت کے حوالے سے فیصلوں کی سفارش کرے گی۔آرڈر کے مطابق یہ 22رکنی کمیٹی قابل عمل عمارتوں کی نشاندہی کرے گی اور تمام اہم طریقہ کارکو اکھٹاکرے گی جبکہ قابل عمل عمارتوں کی نشاندہی کرے گی اور تمام بڑے پیرامیٹرس جیسے نیٹ ورک کی دستیابی، بجلی کا کل بوجھ، منظور شدہ منسلک لوڈ کے ساتھ ساتھ بجلی کے بلوں پر خرچ ہونے والے ریونیو بجٹ کو جموں کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ جیسے چھت کے نیٹ ورک کی دستیابی، بجلی کا کل بوجھ، منظور شدہ منسلک لوڈ کے ساتھ ساتھ بجلی کے بلوں پر خرچ ہونے والے ریونیو بجٹ کو جموں کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔بھوپیندر کمار نے کہا کہکمیٹی بڑی عمارتوں کے لیے اسٹیٹ افسران،انچارج افسران کو نامزد کرے گی جہاں کمیٹی قابل عمل عمارتوں کی نشاندہی کرے گی اور تمام بڑے پیرامیٹرز کو جمع کرے گی جیسے چھتوں کے نیٹ ورک کی دستیابی، بجلی کا کل بوجھ، منظور شدہ منسلک لوڈ کے ساتھ ساتھ بجلی کے بلوں پر خرچ ہونے والے ریونیو بجٹ کو جموں کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ کاروریشنکے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔،کیپکس،ہائی بریڈ ماڈل کو لاگو کیا جائے گا۔شمسی کاری کی پیشرفت کو حکومت کے سکریٹری، تعمیرات عامہ محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھاشتراک کیا جائے گا۔










