آیوشمان بھارت کے HPRپورٹل پررجسٹریشن لازمی: محکمہ صحت وطبی تعلیم
سری نگر//محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے ہفتہ کو کہا کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے ہسپتال پروفیشنل رجسٹری (HPR) پورٹل پر رجسٹریشن سرکاری اور نجی شعبے میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کیلئے لازمی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ جموں وکشمیرمیںسرکاری اورنجی سیکٹریعنی دونوںمیںکام کرنے والے تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کیلئے HPR رجسٹریشن لازمی ہے۔محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے جاری کردہ ٹویٹ میں دوٹوک الفاظ میں یہ کہاگیاہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبے میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے (HPR) ہاسپٹل پروفیشنل رجسٹری پورٹل پر خود کو رجسٹر کریں۔










