ٹرک میں سوار4عدم شناخت شدہ ملی ٹنٹ ہلاک،7اے کے بندوق،ایک M4رائفل،3پستول،8میگزین،13گرینیڈ اور دیگر گولہ بارودبرآمد:اے ڈی جی پی جموں
جموں//جموں وکشمیرکی سرمائی راجدھانی جموںمیں بدھ کی صبح اُسوقت تشویش کی لہردوڑ گئی ،اورسیکورٹی ایجنسیوںکوچوکنا کردیاگیا،جب یہاں سدھراعلاقے میں ایک ٹرک میں سوار ملی ٹنٹوں اورسیکورٹی فورسز کے درمیان اچانک جھڑپ شروع ہوگئی ۔جس میں جیش محمد کے کمانڈر عاشق نینگرو سمیت4ملی ٹنٹ مارے گئے ۔اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے سدھرا انکائونٹرمیں 4ملی ٹنٹوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ٹرک ڈرائیور جائے جھڑپ سے فرار ہوگیاہے اوراسکی شناخت وتلاش کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جائے جھڑپ سے مارے گئے چاروں ملی ٹنٹوں کی نعشوں کے علاوہ7اے کے47بندوق،ایک M4رائفل،3پستول،8میگزین،13ہتھ گولے اور دیگر گولہ بارودکوبرآمد کیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ بدھ کی صبح جموں کے سدرہ علاقے میں اُسوقت یہ جھڑپ شروع ہوئی ،جب جموں سے سری نگرکی جانب جارہی ایک ٹرک کی غیر معمولی حرکت دیکھی اور اس کا پیچھا کیا۔اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایاکہ ٹرک کو جموں کے سدھرا میں روکا گیا جہاں سے ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔انہوںنے کہاکہ جب ٹرک کی تلاشی لی گئی تو دہشت گرد اندر چھپے ہوئے تھے اورانہوںنے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایاکہ سیکورٹی اہلکاروںنے فوراً جوابی فائرنگ کی گئی،اور گولی باری کے دوران ٹرک میں آگ لگی گئی۔انہوںنے بتایاکہ مختصر وقت تک جاری رہنے والے اس انکائونٹرکے دوران ٹرک میں سوار 4عدم شناخت شدہ ملی ٹنٹ مارے گئے ۔سینئر پولیس افسر مکیش سنگھ نے کہاکہ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور اس کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے،تاہم انہوںنے کہاکہ ٹرک کے مالک اورڈرائیور کی شناخت ہونا باقی ہے،تاہم یہ بات طے ہے کہ ٹرک جموں سے سری نگر جا رہا تھا۔جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے کہا کہ مختصر جھڑپ کے دوران 4عدم شناخت شدہ ملی ٹنٹ مارے گئے ،جن کی نعشوں کے علاوہ 7اے کے47بندوق،ایک M4رائفل،8میگزین،13ہتھ گولے،3پستول اور دیگر گولہ بارودکوجائے جھڑپ سے برآمد کیاگیا۔آپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے اے ڈی جی پی جموں نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیاں پہلے سے ہی چوکس ہیں اور آج صبح جب انہوں نے ایک ٹرک کی غیر معمولی حرکت دیکھی۔توفوری کارروائی عمل میں لاکر ایک ممکنہ بڑے حملے کے خطرے کوٹالاگیاہے ۔اس دوران معلوم ہواکہ ٹرک آگ کی نذرہونے سے پوری طرح سے تباہ ہوگئی ہے ۔غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق سدھرا جموں انکائونٹرمیں جو 4ملی ٹنٹ مارے گئے ،اُن میں راجپورہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والاجیش محمد کااعلیٰ کمانڈر عاشق نیگرو بھی شامل ہے ۔تاہم سیکورٹی حکام نے بتایاکہ سدھرا جھڑپ میں مارے گئے ملی ٹنٹوں اور وہاں سے فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت عمل میں لانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔










