بانڈی پورہ کے متعدد علاقے پینے کے پانی سے محروم،لوگ پریشان

سرد ی کی لہر میں برقرار ، لوگ مشکلات کے بھنور میں ،کوئی پُرسان حال نہیں

بجلی کٹوتی جاری ،نل منجمد،پانی غائب ،نزلہ زکام کی بیماریا ں ،اشیائے ضروریہ کی قیمتیں حیران کن

سرینگر //گذشتہ دنوں سے سرد ترین راتوں کے دوران لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔منفی درجہ حرارت کے دوران جو دشواریاں پیش آرہی ہیں وہ بدستور ہیں ۔لوگ پانی کے حصول،معقول بجلی سپلائی کیلئے دردد کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ کشمیر پریس سروس کے مطابق سردترین ایام کے دوران جہاں لوگ سردی سے ٹھٹھر گئے وہیں بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں ۔شدید سردی کی وجہ سے واٹرسپلائی کے نل منجمد ہوئے ہیں جس سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوئی ہے اورسرینگرسمیت بہت سی جگہوں پرتفصیلات فراہم ہوئی ہیںکہ لوگ پانی کی عدم دستیابی کو لیکر دریائوں ،ندی نالوں اور چشموں کا گندہ پانی تلاش کررہے ہیں ۔بتایاجاتا ہے کہ شہرودیہات میں فلش پوئنٹ جم گئے ہیں اور لوگ حاجت بشری کی فراغت کرنے کے حوالے سے بھی پریشان حال ہوئے ہیں کیونکہ ماضی میں بیت الخلاء گھروں سے باہر ہوا کرتے تھے اور مٹی کا استعمال کیا جارہا تھا لیکن اب لوگوں نے ان بیت الخلائوں کو سینٹری کے لئے ہٹادیا ہے ۔اب فراغت کیلئے کوئی راہ دکھائی نہیں دے رہی ہے اور پانی کی عدم دستیابی سے ماحول گند آلود ہونے کا خطرہ لاحق ہوا ہے ۔اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔سردی کی شدت کے دوران اکثر وبیشتر علاقوں میںبجلی سرے سے ہی غائب ہے اورگھپ اندھیرا چھایاہوا ہے ۔لوگ روشنی کے علاوہ الیکٹرانک آلات کو بروئے کار لانے سے محروم ہوگئے ہیں ۔شدید سردی کے دوران نزلہ زکام کی بیماریوں میں لوگ زیادہ مبتلا ہورہے ہیں ۔کورناوائرس کے بیچ نزلہ زکام کے شکار مریض پریشان حال ہوجاتے ہیں اوران کو وبائی بیماری کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔سردی کے ان مشکل ایام کے دوران اشیائے خوردنی یا تو بازاروں سے غائب ہیں یا ایسی گراں بازار ی ہوئی ہے کہ لوگ اشیائے خوردنی خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں ۔اس طرح سے وادی کی مجموعی صورتحال کافی ابتر ہے اورلوگ ان ایام کٹھن ایام کے دوران بے بس دکھائی دے رہے ہیں ۔اس سلسلے میں شہرودیہات کے لوگ نالاں وپریشان ہیں ۔ان کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ان مشکل ایام کے دوران اشیائے خوردنی کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے اوربجلی وپانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جدید مشینری کو بروئے کار لایا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔