ستیش شرما نے سرینگر میں مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات کی

ستیش شرما نے سرینگر میں مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات کی

جموں و کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا

سرینگر//وزیر برائے خوراک ، شہری سپلائیز اور امور صارفین ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ٹرانسپورٹ ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور سائینس و ٹیکنالوجی مسٹر ستیش شرما نے آج مرکزی وزیر برائے امور نوجوان اور کھیل منسکھ مانڈویہ کے ساتھ جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے چنتن شیور کے موقع پر ایک تفصیلی میٹنگ کی ۔ قبل ازیں وزیر موصوف نے دورہ کرنے والے معززین کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور ملک بھر میں کھیلوں کے منظر نامے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے اہم بات چیت کیلئے جموں و کشمیر میں ان کی موجودگی کیلئے ان کی تعریف کی ۔ میٹنگ کے دوران مسٹر ستیش شرما نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی ترقی کو ایک اہم تقویت دینے کیلئے ایک جامع روڈ میپ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور خاص طور پر سرحدی اور دور دراز کے علاقوں تک رسائی کوبڑھانے پر زور دیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کے پاس بے پناہ صلاحیت موجود ہے جسے ٹارگٹڈ مداخلتوں اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے تک بہتر رسائی کے ذریعے موثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ منسکھ مانڈویہ نے جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے فعال اقدامات کی تعریف کی اور نوجوانوں کی شمولیت اور کھیلوں کی ترقی کے لئے توجہ مرکوز کرنے کی تعریف کی ۔ انہوں نے خطے میں خاص طور پر پسماندہ اور سرحدی علاقوں میں کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں حکومت ہند کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔